#Seshachalam سیشا چلم آگ بجھانے کی جدوجہد میں ہیلی کاپٹرس بھی شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-21

#Seshachalam سیشا چلم آگ بجھانے کی جدوجہد میں ہیلی کاپٹرس بھی شامل

تروپتی۔
(آئی اے این ایس)
سیشا چلم کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئے انڈین ایرفورس کے 4ہیلی کاپٹرس اور 100فوجی نوجوانوں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔ ان جنگلات میں گذشتہ تین دن سے بھیانک آگ بھڑک رہی ہے۔ تروپتی کے قریب واقع رینی گنٹہ ایرپورٹ سے آج دوپہر 2 ایم آئی 17 اور 2سی 130 ہیلی کاپٹروں نے اڑان بھری، تاکہ آگ بجائی جاسکے۔ مشہور بالا جی مندر سے صرف 3 کلو میٹر کی دوری پر آگ بھڑک رہی ہے۔ ہیلی کاپٹروں نے ئی چکر لگائے اور پانی اور کمیکلز کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ قبل ازیں ڈائرکٹر جنرل فائر سرویسس سامبا شیوا راؤ نے ان جنگلات کا فضائی معائنہ کیا۔ مندر کے امور کی دیکھ بھال کرنے والے تروملا تروپتی دیواستھانم کے ذرائع نے بتایاکہ تروملا کے قریب کاکولا کونڈا میں بھڑکنے والے شعلوں پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ تاہم پاپا ویناسنم کے جنگلات کے علاقہ میں آگ کے شعلے ہنوز بھڑک رہے ہیں۔ ٹی ٹی ڈی کے جوائنٹ ایگزیکٹیو آفیسر کے سرینواس راجو نے بتایاکہ موسم گرما کے پیش نظر ہم کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے۔ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک آگ پوری طرح بجھائی نہیں جاتی۔ آگ بجھانے کیلئے جدوجہد میں مصروف سینکڑوں شہریوں کے ساتھ آج ہیلی کاپٹرس اور فوجی جوان بھی شامل ہوگئے۔ آگ سے تاحال 5 ہزار ہیکٹر اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے۔ ٹی ٹی ڈی نے تروملاہلز کو جانے والی پیدل راہداریوں کو احتیاطی اقدامات کے تحت بند کردیا ہے۔

IAF helps control Seshachalam forest fires near Tirumala

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں