(یو این آئی)
شمالی کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں ایک نوجوان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منشتر کرنے سکیورٹی فورس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا اور آنسو گیس شل برسانے پڑے۔ باندی پورہ کے بعض علاقوں میں آج مکمل ہڑتال منائی گئی۔ سرینگر باندی پورہ روڈپر اور صدر کوٹ بالا اور دیگر علاقوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرنے لگے۔ احتجاجیوں نے جو پولیس اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے، الزام عائد کیا کہ پولیس نے ان نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے فرحت احمد ڈار کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔ بہرحال جب احتجاجیوں نے مین روڈ کو مسدود کردیا اور ٹریفک کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی تو سکیورٹی فورسس نے انہیں منتشر کرنے لاٹھی چارج شروع کردیا جس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ بعدازاں سکیورٹی فورس نے آنسو گیس شل برسائے۔ ذرائع نے بتایاکہ مظاہرین سنگباری کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ صورتحال کشیدہ ہے مزید سکیورٹی فورس کو وہاں روانہ کیا گیا۔ اسی دوران ہاجن اورنید کھائی علاوں میں نوجوانوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے دھاؤں کے خلاف مکمل بند منایا گیا۔ ان نوجوانوں نے فرحت کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا تھا۔ چار روزہ کرفیو کے بعد کھلنے والی دکانات اور تجارتی اداروں کو آج ایک بار پھر بند کردیاگیا۔ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہیں تھی۔ ماس موومنٹ کی صدر فریدہ بہن جی کو لال چوک میں احتجاجی مارچ نکالنے کی کوشش پر پارٹی کارکنوں کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ ماس موومنٹ تحریک کے کارکن یہاں ابی گزر کے قریب بہن جی کی قیادت میں مارچ کررہے تھے اورعلیحدگی پسندی کے نعرے لگارہے تھے۔ لال چوک کی طرف بڑھتے ہوئے وہ جموں وکشمیر اور ریاست سے باہر کی مختلف جیلوں میں قید تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کررہے ہیں۔ سکیورٹی فورسس نے ابی گزر پر انہیں روک دیا اور انہیں مارچ کرنے نہیں دیا۔ بعدازاں فریدہ بہن جی اور ان کے حامیوں کو گاڑیاں یں بٹھاکر پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔
Police Use Tear Smoke to Disperse Protesters In North Kashmir
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں