دہلی ریلی میں شرکت نہیں کی کیونکہ مجھے دھوکہ دیا گیا تھا - ہزارے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-15

دہلی ریلی میں شرکت نہیں کی کیونکہ مجھے دھوکہ دیا گیا تھا - ہزارے

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
انسداد رشوت ستانی جہد کار انا ہزارے، جنہوں نے دو روں قبل دہلی میں منعقدہ ریالی میں شرکت نہیں کی تھی اور جس پر ترنمول کانگریس لیڈر ممتا بنرجی برہم تھیں، آج کہا ہے کہ انہوں نے (ہزارے نے) مذکورہ ریالی میں اس لئے شرکت نہیں کی کیونکہ انہیں گمراہ کیا گیا تھا یا ان کے ساتھ دکھوکہ دہی کی گئی تھی۔ (مذکورہ ریالی میں عوام کی بہت معمولی تعداد نے شرکت کی)۔ ہزارنے نے کہاکہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کی تائید نہیں کرتے البتہ ممتا بنرجی کی انفرادی طورپر حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ (بقول ان کے) ملک کے تمام چیف منسٹروں میں بہترین ہیں"۔ "مشترکہ ریالی" میں اپنی عدم شرکت پر خاموشی توڑتے ہوئے ہزارے نے یہاں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ان سے کہا گیا تھا کہ ممتا بنرجی کی جانب سے منعقد ہونے والی ریالی میں شرکت کرنا ہے جبکہ ممتا بنرجی سے کہا گیا تھا کہ یہ انا ہزارے کی ریالی ہے۔ "میں (گذشتہ چہارشنبہ کو) دوپہر 2بجے جب دہلی آیاتو میں نے دیکھا کہ ریالی میں صرف دو یا ڈھائی ہزار لوگ ہیں۔ میں نے خیال کیا کہ شاید رام لیلا گراونڈ پر کچھ اتھل پتھل ہے اور 4ہزار لوگ بھی جمع نہیں ہیں، یہی وہ مقام تھا جہاں میں نے (پہلے) احتجاج کئے تھے اور لوگوں کی زبردست تعداد شریک تھی"۔ ہزارے نے منتظمین میں سے ایک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ "یہ غلطی تھی اور دھوکہ دہی تھی"۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگاکہ قبل ازیں ہزارے کے رفقاء نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا "مزاج ناساز" ہونے کے سبب وہ ریالی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ اس عدم شرکت کے سبب ممتا بنرجی کو بڑی الجھن کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ قومی منظر پر اُن کی (ممتا بنرجی) کی آمد کے سلسلہ میں منعقدہ یہ ریالی، کھودا پہاڑ نکلا چوہا ثابت ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں ہزارے نے کہاکہ وہ کسی بھی پارٹی کی تائید نہیں کریں گے کیونکہ پارٹی سسٹم کے سبب ملک، حقیقی جمہوریت نہیں بنا ہے البتہ و ہ ممتا بنرجی کی انفرادی اعتبار سے تائید کرتے ہیں کیونکہ وہ (ہزارے) ملک میں مستحکم حکومت کے خواہاں ہیں۔ "میں ممتا بنرجی کا احترام کرتا ہوں۔ ان کی قربانی، ان کے کردار اور ان کے نظریات کی حمایت کرتا ہوں"۔

Did not attend rally because of low turnout: Anna Hazare

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں