دہلی یاترا کی ناکامی سے ممتا بنرجی پریشان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-15

دہلی یاترا کی ناکامی سے ممتا بنرجی پریشان

کولکتہ۔
(ایس این بی)
دہلی کے رام لیلا میدان میں ترنمول کانرگیس کی ریلی کے فلاپ ہونے کے بعد ممتا بنرجی نے اب مغربی بنگال میں لوک سبھا کے چناؤ کیلئے اپنے امیدواروں کے حق میں انتخابی میٹنگ کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 18مارچ کو جنوبی 24پرگنہ کے پیلان سے وہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔ کہا جارہا ہے کہ ممتا بنرجی کے سر سے ملائم سنگھ کی طرح اب انا ہزارے کا بھی بھوت اتر گیا ہے۔ انہوں نے نئے سرے سے اپنی اننگ کا آغازکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان باتوں کو پرے رکھ کر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی جنوبی24پرگنہ کے پیلان میں پارٹی ورکروں سے خطاب کریں گی۔ چناؤ سے قبل وہ پارٹی ورکروں کے ساتھ میٹنگ کرنا چاہتی ہیں۔ اس ارادے سے وہ پورے مغربی بنگال میں پارٹی ورکروں سے خطاب کریں گی۔ ادھر دہلی کے ریلی فلاپ ہونے کے بعد ممتا، مکل رائے سے ناراض ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل رائے اور ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے امیدوار کے ڈی سنگھ نے مل کر انا ہزارے سے ممتا بنرجی کی میٹنگ کا اہتمام کیا تھا۔ اناہزارے نے میٹنگ کے بعد لوک سبھا چناؤ میں ممتا بنرجی کے حق میں ہموار کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اسی کے مطابق دہلی کے رام لیلا گراونڈ میں ترنمول کانگریس کی جانب سے ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس ریلی میں انا ہزارے کی شرکت کی بات تھی لیکن عین وقت پر انہوں نے ممتا بنرجی کو یہ کہہ کر دھوکا دے دیا کہ وہ بیمار ہیں اور ریلی میں شرکت نہیں کرسکتے۔ ممتا بنرجی نے ان کی عدم شرکت کو برا نہیں مانا۔ انہوں نے مکل رائے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مکل رائے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ مکل رائے فی الحال پارٹی کے سکریٹری ہیں اور پورے مغربی بنگال میں کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے ایم ایل اے اور کونسلروں اور پارٹی ورکروں کو ترنمول میں لانے کا سہرا ان ہی کے سر ہے۔ پارٹی میں اقلیتی سیل کے لیڈروں نے یہ اعلان کیا کہ اس بارممتا بنرجی ملک کی وزیراعظم بنیں گی۔ اسی ارادے سے میٹنگ اور جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ ممتا بنرجی کو بھی لگاکہ اس بار وزیراعظم کی کرسی کیلئے کوشش کی جائے۔ انہوں نے اس کی شروعات بریگیڈ گراونڈ میں ایک عظیم الشان ریالی کرکے کی۔ انہیں لگا کہ جس طرح بریگیڈ پریڈ گراونڈ میں بھیڑ ہوئی ہے اسی طرح رام لیلا میدان میں بھی بھیڑ ہوگی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ ادھر انا ہزارے نے ایک پریس کانفرنس کرکے کہا کہ یہ ان کی نہیں بلکہ ترنمول کانگریس کی ریلی تھی۔ انہیں پتہ چلا کہ ریلی میں دو ہزار کے قریب لوگوں ین شرکت کی ہے اس لئے انہوں نے ریلی میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔ دہلی کے اس فلاپ شو سے ممتا بنرجی کی دیگر انتخابی مہم پر بھی اثر پڑسکتا ہے۔ جو لوگ ان کے ساتھ آنے کے بارے میں سوچ رہے تھے وہ اب کترانے کی کوشش کریں گے۔

Mamata Banerjee upset with the failure of Delhi yatra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں