اسرائیل کو صیہونی مملکت تسلیم کرنے سے فتح کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-12

اسرائیل کو صیہونی مملکت تسلیم کرنے سے فتح کا انکار

رملہ۔
(اے ایف پی)
صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس کی ریولیشنری کونسل نے متفقہ طورپر اسرائیل کو صیہونی مملکت تسلیم کرنے کے مطالبہ کو مسترد کردیا ہے۔ رملہ میں ایک اجلاس کے بعد فتح کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاکہ صدر عباس نے اسرائیل کو یہودیوں کی مملکت تسلیم کرنے سے انکار کا اعادہ کیا ہے اورہم سب نے ان کے اس فیصلہ کی مکمل تائید کی۔ عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھے جانے کی شرط ھر ان کے حوالہ سے بتایاکہ 79 سال کی عمر میں وہ فلسطینی عوام کے حقوق سے آنکھیں چراسکتے ہیں اور نہ ہی ان کے کاز کے ساتھ دغا کرسکتے ہیں حالانکہ ان پر دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔

Fatah endorses refusal to recognise Israel as Jewish state

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں