ملایشیا کے لاپتہ طیارہ میں سوار 2 ایرانیوں کی تصاویر جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-12

ملایشیا کے لاپتہ طیارہ میں سوار 2 ایرانیوں کی تصاویر جاری

کوالالمپور۔
(پی ٹی آئی)
انٹرپول نے آج اُن 2ایرانیوں کی تصاویرجاری کردی جو مسروقہ پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے ملایشیا ایرلائنز کے طیارہ میں سوار ہوئے تھے۔ یہ طیارہ گذشتہ شنبہ سے لاپتہ ہے۔ اس طیارہ میں 239 افراد سوار تھے اور اس طیارہ نے کوالالمپور سے ٹیک آف کیا تھا اور بیجنگ میں لینڈنگ کرنے والا تھا اور بیجنگ میں لینڈنگ کرنے والا تھا۔ 2ایرانیوں کی شناخت پوری نور محمدی(19سالہ) اور دلاور سید محمد رضا (30)سالہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل پولیس ایجنسی نے لیون (فرانس) میں یہ تصاویر جاری کیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دونوں ایرانی ایک ہی وقت طیارہ میں سوار ہوئے تھے۔ وہ اپنے ایرانی پاسپورٹس استعمال کرتے ہوئے گذشتہ 28 فروری کو کوالالمپور پہنچے تھے اور مسروقہ پاسپورٹس پر گذشتہ شنبہ کو بیجنگ جانے والی پرواز MH-370 میں سوار ہوئے تھے۔ انٹرپول کے سکریٹری جنرل رونالڈ۔ کے ۔ نوبل نے یہ بات بتائی اور کہاکہ ایک ایرانی نے اطالوی پاسپورٹ استعمال کیا تھا جبکہ دوسرے نے آسٹریائی پاسپورٹ استعمال کیا تھا۔ دونوں ہی پاسپورٹ سال گذشتہ تھائی میں سرقہ کئے گئے تھے۔ انٹرپول کے ٹوئٹر @INTERPOLHQ نے نوبل کے حوالہ سے کہا ہے کہ "یہ لوگ یہ تاثر دینا چاہتے تھے کہ ہم انسانی اسمگلنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ضروری نہیں کہ کوئی دہشت گردی کیلئے جارہے ہوں"۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگاکہ بیجنگ پروازکرنے والے طیارہ 777-200 میں 227مسافرین بشمول 5ہندوستانی اور 12 ارکان عملہ سوار تھے۔ طیارہ میں ایک ہندوستانی نژاد کینیڈا کا مسافر بھی سوار تھا۔ طیرانگاہ کوالالمپور سے ٹیک آف کے بعد یہ طیارہ راڈر اسکرین سے غائب ہوگیا۔ قبل ازیں آج دن میں ملایشیا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس تن سری خالد ابوبکر نے بتایاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ نورمحمدی(19) سالہ کی منزل فرانکفرٹ (جرمنی) تھی۔ انہوں نے کہاکہ "جہاں تک ہمیں یقین ہے، اُس کے (نور محمدی کے) دہشت گرد ہونے کا امکان نہیں ہے"۔ محمدی نے ایک آسٹریائی عیسائی شخص کوزل کا پاسپورٹ استعمال کیا تھا۔ کوزل نے اطلاع دی تھی کہ یہ پاسپورٹ "پھیکت (تھائی لینڈ) میں کہیں کھوگیاتھا۔

Missing Malaysia Airlines plane: Iranian with fake passport

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں