غزہ پر فضائی حملہ میں اسلامی جہاد کے 3 کارکن شہید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-12

غزہ پر فضائی حملہ میں اسلامی جہاد کے 3 کارکن شہید

غزہ۔
(اے پی)
اسرائیل کے ایک فضائی حملہ میں غزہ میں تین مزاحمت کار جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ اس علاقہ میں پیش آیا جہاں قبل ازیں دن میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ حادثہ کا شکار ہوا۔ غزہ کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اسکائی لارک ڈرون میں ایک فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل غزہ میں فوجی سرگرمیوں کی اطلاعات جمع کرنے کیلئے بغیر پائلٹ والئے طیاروں کو استعمال کرتا ہے۔ حماس کے عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں جنوبی غزہ میں ایرکرافٹ ملا ہے جسے سکیورٹی فورسس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ فوری طورپر مزید تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں۔ اسرائیلی فوج نے یہ نہیں بتایاکہ آیا ڈرون حماس کے ہاتھ لگاہے یا نہیں، لیکن اس واقعہ سے حماس کو طیارہ کی ٹکنالوجی یا اس سے متعلق راز فراہم ہوسکتے ہیں۔ ڈرون حادثہ کے فوری بعد تحریک اسلامی جہاد نے کہاکہ اسرائیل نے علاقہ میں فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین ارکان ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے کہاکہ وہ ایک مارٹر فائرنگ کا جواب دے رہا تھا جو اسرائیلی علاقہ کے قریب داغا گیا تھا۔ فوج کے ترجمان لفٹنٹ کرنل پیٹرلرنر نے کہاکہ دہشت گردوں کو جان لینا چاہئے کہ جارحیت میں حصہ لینے کی انہیں قیمت چکانی پڑے گی۔ فوج نے یہ بھی کہا کہ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا۔ یو این آئی کے بموجب اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی جج کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

Islamic Jihad says Israeli air strike kills 3 Gaza operatives

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں