انتخابی مہم ۔ کانگریس اور بی جے پی کی ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشیاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-29

انتخابی مہم ۔ کانگریس اور بی جے پی کی ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشیاں

#Election2014
انڈیا شائننگ مہم کیلئے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہاکہ گجرات کی ترقی کا غبارہ پھٹ جائے گا۔ یہاں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کریت ہوئے راہول نے کہاکہ "انہوں نے 2004ء اور 2009ء میں انڈیا شائننگ کا ایک غبارہ بنایا تھا۔ انہوں نے اب ایک غبارہ میں ترقی کے گجرات ماڈل کی ہوا بھری ہہے جسے پھر ایک بار اڑا گیا ہے"۔ گجرات کے ترقی کے ماڈل کا مضحکہ اڑاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی مجموعی شرح نمو کا 17فیصد مہاراشٹرا سے اتا ہے۔ مہاراشٹرا نمبر ون ہے۔ ترقی کے گجرات ماڈل کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ راہول گاندھی نے کہاکہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کرپشن کے خلاف سب سے بڑا ہتیار ہے۔ آر ٹی آئی کے ذریعہ شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوک سھا اور تجارت میں خواتین کی مزید نمائندگی کی ضرورت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوک سبھا اور ودھان سبھا میں خواتین کو 33فیصد تحفظات حاصل ہوں۔ جس کیلئے ہم ایک بل منظور کرنا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے اسے روک دیا۔ کانگریس زیر قیادت یوپی اے کی جانب سے کسانوں کے 70ہزار کروڑ کے قرض معاف کرنے کا ذکر کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ کسانوں نے ملک کو اپنا خون اور پسینہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اراضی حصولیاتی کا بل لانے کیلئے ہمیں دو سال لگے۔ آپ کو مارکٹ کی قیمت کے مقابلہ میں چار گنا زیادہ معاوضہ ملے گا۔ آپ ہمارے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہئے۔

دریں اثناء مدھیہ پردیش کے بالا گھاٹ سے یو این آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب بی جے پی کے وزارت عظمی نریندر مودی نے آج اس الزام کا اعادہ کیا کہ کانگریس زیر قیادت حکومت ملک کی سکیورٹی فورسس اور کسانوں کے مفادات کاتحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ مودی نے یہاں بھارت وجے ریالی کے حصہ کے طورپھر ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ "سابق وزیراعظم آنجہانی لال بہادر شاستری نے جئے جوان جئے کسان کا نعرہ دیا تھا لیکن دہشت گرد حملوں میں جتنے لوگ مارے گئے ہیں اس سے بھی زیادہ کسانوں نے خودکشی کی ہیں"۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کانگریس نے "مار جوان مار کسان" کا نعرہ اختیار کرلیا ہے۔ مودی نے نشاندہی کی کہ مرکز میں غریبوں کو گوداموں میں سڑنے والا اناج غریبوں میں تقسیم کرنے کیلئے سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرنے سے انکار کیا ہے اور بعد میں یہ اناج الکحل بنانے کمپنیوں کو کوڑیوں کے مول فروخت کیا گیا ہے۔ کانگریس کے انتخابی منشور (گھوشنا پتر) کو دھوکہ پتر قرار دیتے ہوئے انہوں نے رائے دہندوں پر زوردیا کہ وہ بی جے پی کو ووٹ دیں۔

Election 2014 - Congress BJP blames each other

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں