فضائیہ کا طیارہ حادثہ کا شکار - 5 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-29

فضائیہ کا طیارہ حادثہ کا شکار - 5 افراد ہلاک

ہندوستانی فضائیہ کا سی۔130 جے ٹرانسپورٹ طیارہ آج مدھیہ پردیش میں گوالیار اےئر بیس سے 70میل دور حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں ہندوستانی فضائیہ کے 4 پائلٹ اور ایک وارنٹ افسر سمیت 7افراد ہلاک ہوگئے۔ فضائیہ سے موصولہ سرکاری اطلاعات کے مطابق اس حادثہ میں ونگ کمانڈر پرشانت جوشی، ونگ کمانڈر اے راجی نائر، اسکواڈرن لیشر کوشک مشرا، اسکواڈرن لیڈر آشیش یادو، وارنٹ آفیسر کے پی سنگھ ہلاک ہوگئے۔ انتظامیہ کے افسروں کے مطابق راحت اور بچاؤ مہم کے دوران ایک مقامی شخص نے اس کام میں مدد کیلئے چنبل ندی میں چھلانگ لگائی جسے مگر مچھ نے کھالیا اور ایک دیگر شخص لاپتہ ہوگیا ہے۔ تمام لاشیں ہیلی کاپٹر سے آگرہ لے جائیں گی ہیں۔ فضائیہ کے ذرائع نے بتایاکہ اس ٹرانسپورٹ طیارہ میں عملہ کے کم ازکم 5اراکین سوار ہوتے ہیں۔ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا اس طیارے پر زیادہ لوگ سوار تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ بلندی سے گرتا ہوا طیارہ ندی کے پاس ایک چٹان سے ٹکرا کر ٹوٹ گیا۔ طیارے کا کچھ حصہ کہیں خشکی پر تو کچھ حصہ 6-7 فٹ گہری چنبل ندی میں گرا۔ یہ حادثہ تقریباً ساڑھے گیارہ بجے مدھیہ پردیش کے شیو پور سے تقریباً 70کلو میٹر دور سامنت پور گاؤں کے نزدیک پیش آیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی راحت رساں ٹیم کے 3 ہیلی کاپٹر بریلی، آگرہ اور گوالیار سے پرواز کرکے جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ اس حادثہ کی ابتدائی اطلاع چرواہوں نے ضلع شیو پور کے رگھوناتھ علاقہ کی پولیس کو دی، جنہوں نے بتایاکہ ایک طیارہ خشک چنبل ندی میں پڑا ہوا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ پولیس ذرائع نے ابتدائی اطلاعات کے حوالہ سے بتایاکہ مدھیہ پردیش اور راجستھان کی سرحد پر سامنت پورہ گاؤں کے نزدیک یہ طیارہ گرا۔ یہ حادثہ کیسے ہواس کا پتہ لگانے کیلئے تفتیش کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Indian air force Hercules plane crashes, killing 5 on board

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں