مودی کی تائید میں وضع کردہ نعرہ ہر ہر مودی پر اعتراض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-24

مودی کی تائید میں وضع کردہ نعرہ ہر ہر مودی پر اعتراض

نریندر مودی کے خیرمقدم کیلئے بی جے پی کے وضع کردہ نعرہ ہر ہر مودی کی پرزور مخالفت کرتے ہوئے مرکزی وزیر سلمان خورشید نے الیکشن کمیشن سے اس معاملہ پر توجہ دینے کی درخواست کی ہے۔ کل یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید نے بتایاکہ ہم جمہوریت کا احترام کرتے ہیں لیکن بھگوان ان سب سے بالاتر ہے۔ میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بی جے پی کے استعمال کردہ نعرے پر توجہ دے۔ بی جے پی کارکنوں نے ہر ہر مودی،گھر گھر مودی جیسا نعرہ دیا ہے جبکہ مودی کی مہم اور ریالیوں کے دوران اس کا کثرت سے استعمال کیا جارہا ہے۔ بی جے پی کے قائد کا دعویٰ ہے جس میں انہوں نے یہ کہا تھا کہ خدا تک بھی مودی کو وزیراعظم بننے سے نہیں روک سکتا ہے، اس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ پارٹی ملک کی اس روایت کو فراموش کرچکی ہے کہ ذات خداوندی سے کوئی بالا تر نہیں۔

دریں اثناء احمد آباد سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب دوارکا پیٹھ شنکر اچاریہ سروپ آنند سرسوتی نے بی جے پی کے نامزد کردہ وزارت عظمی نریندر مودی کی تائید میں وضع کردہ" ہر ہر مودی" کے نعرہ پر اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت سے پرزور احتجاج کے ساتھ خواہش کی کہ وہ اس نوعیت کی "ویکتی پوجا"(کسی فرد کی مدح سرائی) کو روکیں۔ شنکر آچاریہ سمجھا جاتا ہے کہ کانگریس قائد بشمول ڈگ وجئے سنگھ سے قریبی تعلقات رکھتے ہیں جبکہ وہ روایتی نعرے "ہرہر مہادیو" کے مودی کی مہم کو فروغ دینے کیلئے "ہر ہر مودی" میں تبدیلی پر ناراض ہیں، جبکہ بھگوان شیو کے استقبال کیلئے اس نعرے کو استعمال کیا جاتا ہے۔ مودی اترپردیش کی وارانسی لوک سبھا نشست کیلئے مقابلہ کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ اپنے آبائی ریاست میں وڈودرا سے بھی مقابلہ کررہے ہیں۔ سروپ آنند نے بتایاکہ انہیں بھکتوں کے کثیر فونس کالس موصول ہورہے ہیں جنہیں اس قسم کے نعرے بازی سے شدید دکھ ہوا ہے۔ بھگوت نے اپنے جواب میں دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس ہمیشہ مردم پرستی کی مخالف رہی ہے۔

Dwarka seer complains to RSS against 'Har Har Modi' slogan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں