پاکستان میں خشک سالی سے متاثرہ علاقہ میں درجنوں بچے ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-12

پاکستان میں خشک سالی سے متاثرہ علاقہ میں درجنوں بچے ہلاک

اسلام آباد۔
(رائٹر)
پاکستان کے خشک سالی سے متاثرہ جنوبی خطے میں اس سال درجنوں بچے بھوک اور دیگر اسباب سے لقمہ اجل بن چکے ہیں جس پر وزیراعظم نواز شریف نے وہاں جاکر ایک کروڑ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ امداد میں تال میل کرنے والے اقوام متحدہ کے دفتر نے بتایاکہ جنوری میں 5سال سے کم عمر کے 18بچوں کی موت ہوئی تھی۔ پاکستان کی آفات سے نمٹنے والی اتھارٹی نے اس تعداد کی تصدیق کی ہے نیز بتایاہ ے کہ دسمبر میں بھی 5سال سے کم عمر کے 26بچے مرگئے تھے۔ جب تھرپارکر علاقہ میں شدید سوکھا پڑاتھا۔ سوکھے سے تقریباً 9لاکھ لوگ متاثر ہیں شریف نے کل خطہ کا دورہ کیا اور ایک کروڑ ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ شریف نے ٹی وی پر وعدہ کیا لوگ جلد ہی اپنے گھروں کو لوٹ سکیں گے اور ان علاقوں میں خوشحالی آئے گی۔ حالات بہت جلد بہتر ہوجائیں گے۔ انتہائی خشک موسم کی وجہہ سے غریب کاشتکاری کے علاقے میں حالات بہت خراب ہوگئے ہیں یہاں طبی خدمات بھی مہیا نہیں ہیں اور بے روزگاری بہت زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی مرکز کے ترجمان حاضم الماہی نے کہا ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ بچوں کی اموات کس وجہہ سے ہوئیں مگر انفکشن، ماں اور بچوں کو مناسب غذا نہ ملنا اس کا سبب ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اب تک کسی بالغ کے مرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہم نے پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر آج ہی مشترکہ تجزیہ شروع کیا ہے اور ابھی ہم حقیقی صورتحال کے بارے میں نہیں جانتے۔ پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچے خشک سالی میں مناسب غذا نہ ملنے کے سبب مررہے ہیں۔ مارچ میں ہونے والی اموات کے اعداد و شمار جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بروقت نہیں پہنچ پارہا ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آنے کی 60ہزار بوریاں سندھ رواہن کی گئی تھیں مگر محض 900 ہی تقسیم کی گئی۔

Dozens of Pakistani children die in drought-stricken southern region of Sindh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں