مودی کی مہم کو کارپوریٹ شعبہ فروغ دے رہا ہے - کپل سبل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-24

مودی کی مہم کو کارپوریٹ شعبہ فروغ دے رہا ہے - کپل سبل

کارپوریٹ شعبہ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر کی مہم کو فروغ دے رہا ہے کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ نریندر مودی کی جانب سے گجرات کی طرح انہیں بھی ترغیبات فراہم ہوں۔ اس بات کا اظہار وزیر قانون کپل سبل نے آج کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ مختلف ریاستوں میں بی جے پی قابل اعتماد اتحاد میں ناکام رہی ہے جبکہ بعض کانگریسی قائدین کی لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن پارٹی میں شمولیت کو انہوں نے "خوشگوا چھٹکارا" قرار دیا۔ انہوں نے تکبر اور کانگریس کو اہمیت نہ دینے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے سی این این ، آئی بی ین کرن تھاپر کے ڈیولس ایڈوکیٹ پروگرام میں بتایا کہ آپ جانتے ہیں کہ مودی گلابی کاغذات رکھتے ہیں۔ کارپوریٹ شعبہ مودی کے ساتھ ہے وہ مہم کو فروغ دے رہا ہے۔ وہ ان تجاویز پر ردعمل ظاہر کررہے تھے کہ مودی کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کئے جانے کے بعد سنسیکس میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سوال پر کہ آیا وہ الزام عائدکررہے ہیں۔ سبل نے اس کی تردید کی۔ انہوں نے بتایاکہ ہم جانتے ہیں اس سوال پر کہ آیا مودی کارپوریٹ شعبہ یا میڈیا کو رقومات ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ایسا انہوں نے نہیں کہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ڈنر کی ہر پلیٹ کیلئے 2.50لاکھ روپئے مقرر کئے گئے تھے، کیا اس سے آپ کو پتہ نہیں چلتا کہ کاروباری طبقہ کیا چاہتاہے، وہ چاہتے ہیں کہ مودی گجرات کی طرح انہیں ترغیبات فراہم کریں۔ یہی وجہہ ہے کہ یہ شعبہ ان کی تائید کررہا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ گجرات کا کاروباری طبقہ بالخصوص ان کی ترغیبات سے استفادہ کرنے والے گروپس مہم کو زور و شور سے چلارہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کسی کا بھی نام لینے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ کسی فرد کے بارے میں کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔ عوام کی جانب سے راہول گاندھی کے اس دعویٰ کو جس میں انہوں نے یہ بتایا تھا کہ کانگریس کی کارکردگی 2009ء سے زیادہ بہتر ہوگی، جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ وہ اس بات پر تبصرہ نہیں کریں گے کہ راہول نے کیا کہا؟ کیوں کہا اور یہ کہتے ہوئے ان کے ذہن میں کون سی بات تھی؟ آیا یہ درست ہے یا غلط؟ انہوں نے بتایاکہ تاہم مجھے اس بات پر کسی قدر تعجب ہے کہ عوام نے اس کا مضحکہ اڑایا ہے کیونکہ یہ بات تکبر کی غماز ہے۔ انہوں نے بتایاکہ انتخابات کے دوران بی جے پی نے ہی زیادہ تر متکبرانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو نظر انداز کردیا ہے۔

Corporate sector fuelling Modi's campaign: Kapil Sibal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں