نیپال سرحد کے قریب انڈین مجاہدین کارکن کی گرفتاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-26

نیپال سرحد کے قریب انڈین مجاہدین کارکن کی گرفتاری

انڈین مجاہدین (آئی ایم) کے ایک اہم رکن تحسین اختر عرف مونو کو آج گرفتار کرلیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ اُس وقت کے صدر انڈین مجاہدین احمدسدی بپا عرف ےٰسین بھٹکل کے بعد تحسین اختر نے آئی ایم کی ذمہ دارایاں سنبھالی تھیں۔ بھٹکل کو سال گذشتہ اگست میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تحسین اختر کو سٹی پولیس کے اسپشیل سل نے نیپال سرحد کے قریب گرفتار کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اختر، کٹھمنڈو کے راستہ پاکستان میں چپکے سے گھسنے کی کوشش کررہا تھا۔ ملک بھر میں متعدد دھماکوں کے سلسلہ میں تحسین، پولیس کو مطلوب تھا اور وہ چکمے دیتے رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ پٹنہ میں 27اکتوبر 2013ء کو نریندر مودی کی ریالی پر حملہ کے سلسلہ میں بھی مطلوب تھا۔ وارانسی میں دھماکوں(2010)، ممبئی میں 3دھماکوں(2011)، پونے دھماکوں(یکم اگست 2012)، حیدرآباد کے دلسکھ نگر علاقہ میں دھماکوں(فروری 2012) اور بہار کے بدھ گیا دھماکوں(جو لائی 2013) میں بھی تحسین اختر مطلوب تھا۔ انڈین مجاہدین کے دربھنگہ ماڈیول میں وہ بہت پہلے بھرتی ہوا تھا اور وہ بھٹکل کا قریبی ساتھی رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے بموجب مرکزی مملکتی وزیر داخلہ آر پی این سنگھ نے انڈین مجاہدین کے دہشت گرد تحسین اختر کی گرفتاری کو ایک "زبردست کامیابی" قرار دیا ہے اور کہا ے کہ "تحسین، ہندوستان میں سب سے زیادہ مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک تھا۔ اس کی گرفتاری، دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی جنگ میں زبردست کامیابی ہے۔ دہلی پولیس نے اس کو ہند۔نیپال سرحد پر گرفتار کیا "۔ سنگھ نے کہاکہ تحسین اختر سے پوچھ تاچھ شروع ہوچکی ہے اور انڈین مجاہدین کے نیٹ ورک کی تفصیلات کے بارے میں پوچھ تاچھ کے بعد ہی اس تنظیم کے منصوبوں اور مختلف دہشت پسندانہ حملوں میں اختر کے ملوث ہونے کے بارے میں علم ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ "دہشت گردوں کی گرفتاری سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف یوپی اے حکومت کی لڑائی کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں"۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ چند ہی روز قبل دہلی پولئیس نے انڈین مجاہدین کے ایک اور اہم کارکن ضیاء الرحمن عرف وقاص اور اس کے 3 ساتھیوں کو اجمیر (راجستھان) سے گرفتار کرلیا تھا۔ تحسین کی گرفتاری سے، پولیس نے انڈین مجاہدین کی تقریباً ساری اہم قیادت کو گرفتارکرلیا ہے۔ اسی دوران جودھپور سے یو این آئی کے بموجب پولیس نے انڈین مجاہدین کے ایک اور کارکن برکت کو پکڑلیا ہے۔ یہ کارکن قبل ازیں دہلی پولیس اسپیشل برانچ اور اجستھان اے ٹی ایس ٹیم کی مشترکہ کارروائی کہے دوران چکمہ دے کر فرار ہوگیا تھا۔ بتایاجاتاہے کہ برکت، جس کو یہاں رگرفتار کیا گیا، آئی ایم کو دھماکو اشیاء سربراہ کرتا رہا تھا۔ پولیس ترجمان نے یہ بات بتائی اور کہاکہ تقریباً 6مشتبہ شر پسندوں بشمول 2خواتین کو بھی پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دہلی اور راجستھان پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے گذشتہ اتوار کو جئے پور اور جودھپور میں انڈین مجاہدین کے 5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ آئی ایم کے پاکستانی کارکن ضیاء الرحمن عرف وقاص سے پوچھ تاچھ کے دوران ملے مواد کے سبب 5گرفتاریوں میں مدد ملی۔ وقاص کو گذشتہ شنبہ کی صبح پولیس نے اجمیر ریلوے اسٹیشن پر سے گرفتار کرلیا تھا۔

Alleged Indian Mujahideen chief arrested on border with Nepal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں