سعودی عرب اور قطر پر عراق کو غیر مستحکم کرنے کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-10

سعودی عرب اور قطر پر عراق کو غیر مستحکم کرنے کا الزام

بغداد۔
(رائٹر)
عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے سعودی عرب اور قطر پر الزام عائد لگایا کہ وہ ملک کے مغربی صوبہ انبار میں سنی شورش پسندوں کو کھلے عام مالیہ فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے ان پر دہشت گرد تحریک کو اکسانے اور حوصلہ بخشنے کا الزام عائد کیا کہ اور کہاکہ وہ سیاسی سطح پر اور میڈیا کے ذریعہ تعاون کے مرتکب ہورہے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ ممالک رقمی تعاون کے ساتھ ساتھ ان کیلئے اسلحہ بھی فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب، شام، عراق، لبنان، مصر اور لیبیا میں بھی دخل اندازی کررہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے خلیجی ممالک پر براہ راست لفظی حملہ کرتے ہوئے ریاض حکومت پر عالمی دہشت گردی کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 2008ء کے بعد سے عراق کو بدترین فرقہ وارانہ اور پرتشدد کارروائیوں کا سامنا ہے۔ رواں برس کے صرف پہلے دو مہینوں میں ہی اس ملک میں 1800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عراق میں آئندہ ماہ پارلیمانی انتخابات کا انعقاد بھی طے ہے اور مزید خونریز کارروائیاں دیکھنے میں آسکتی ہیں جبکہ سعودی عرب کے ساتھ طویل سرحد رکھنے والے ملک عراق کے حالات پر ہمسایہ ملک شام کی خانہ جنگی بھی اثر انداز ہورہی ہے۔ عراق کے شیعہ وزیراعظم ماضی میں بھی نام لئے بغیر علاقائی طاقتوں کو ملک میں جاری عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہراچکے ہیں۔

PM Maliki says Saudi Arabia and Qatar 'destabilise' Iraq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں