(رائٹر)
افغان نائب صدر فیلڈمارشل محمد قاسم فہیم وفات پاگئے۔ تاجک کمانڈر فہیم کی عمر 57برس تھی۔ افغان صدر کے ترجمان ایمل فیضی نے فہیم کے انتقال کے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ سابقہ طالبان مخالف کمانڈر افغان صدر کرزئی کی پہلی انتظامیہ میں بھی کام کرچکے تھے۔ محمد قاسم فہیم احمد شاہ مسعود کے ایک قریبی ساتھی تھے، جنہیں القاعدہ کے جنگجوؤں نے نائن الیون سے دو دن قبل ایک خودکش حملے میں ہلاک کردیا تھا۔
نئی دہلی میں پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم منموہن سنگھ نے افغانستان کے پہلے نائب صدر محمد قاسم فہیم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں ہندوستان کا گہرا دوست قراردیا۔ 56سالہ فہیم کی آج طبعی موت ہوگئی۔ اپنے پیام میں وزیراعظم نے بتایاکہ مارشل فہیم کے انتقال کی خبر سے انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ وہ ایک نڈر اور بہادر کمانڈر تھے جبکہ تین دہے طویل عرصے سے زائد جاری رہی جنگ اور تنازعہ کے بعد افغانستان کے استحکام اور اس کی تعمیر نو میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سنگھ نے بتایاکہ مارشل فہیم ہندوستان کے گہرے دوست تھے جبکہ ہند۔ افغان حکمت عملی شراکت داری کے فروغ اور استحکام میں ان کی شخصی خدمات کو ملک کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ منموہن سنگھ نے دعا کی کہ مارشل فہیم کے ارکان خاندان کو پروردگار شید المناک موقع پر خاندان کے ایک رکن کے انتقال کے صدمہ کو برداشت کرنے کی طاقت و تحمل عطا کرے۔
Afghanistan First Vice President Mohammad Qasim Fahim dies
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں