(پی ٹی آئی)
مرکزی معتمد داخلہ انیل گوسوامی نے آج آندھراپردیش تنظیم جدید قانون2014ء پر عمل آوری سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا جس کے ذریعہ علیحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ یوم تاسیس کیلئے مقررہ2 جون تک تمام امور کو تکمیل کرلیں تاکہ دونوں ریاستیں اپنے طورپر کام کاج کی اہل ہوسکے۔ سکریٹریٹ میں اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس میں انہوں نے کہاکہ انسانی پہلو کو مد نطر رکھتے ہوئے ہر کام انجام دیں۔ ہر کام کو آسانی کے ساتھ اس طرح کا انجام دیں۔ ہر کام کو آسانی کے ساتھ اس طرح انجام دیں کہ وہ ہر کسی کیلئے بہتر ہو۔ چیف سکریٹری پرسنا کمار موہنتی، اسپیشل سکریٹری مرکزی وزارت داخلی امور راجیو شرما، جوائنٹ سکریٹری سریش کمار اور پرنسپال سکریٹریز کے علاوہ ریاستی حکومت کے سکریٹریز بھی اجلاس میں موجود تھی۔ انیل گوسوامی اور ان کی ٹیم ریاست کی تقسیم سے متعلق عمل کا جائزہ لینے کیلئے آج سے حیدرآباد کے دو روزہ دورہ پر ہے۔ اجلاس کے بعد یہ ٹیم راج بھون روانہ ہوئی جہاں گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد میں عہدیداروں نے بتایاکہ ریاست کی تقسیم سے متعلق مختلف امور کی تکمیل کیلئے چیف سکریٹری پی کے موہنتی کی جانب سے اختیار کردہ طریقہ کار کوانیل گو سوامی نے منظوری دی۔ چیف سکریٹری نے ملازمین کی تقسیم اور دیگر امور کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ کمیٹی اور 18ذیلی کمیٹیاں قائم کی ہیں۔ انیل گو سوامی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام چیزیں بہتر طورپر انجام دی جارہی ہیں۔ مرکزی معتمد داخلہ نے یوم تاسیس تک تمام امور انجام دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جبکہ ریاستی چیف سکریٹری ختم اپریل تک تمام کام تکمیل کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور اسی کے مطابق کام کیا جارہا ہے۔ مختلف کمیٹیوں کے اب تک 3اجلاس ہوچکے ہیں۔
Andhra Pradesh Division Work to End by May 1
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں