اطالوی عدالت نے ہندوستان کو بنک ضمانت کیش کروانے سے روک دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-19

اطالوی عدالت نے ہندوستان کو بنک ضمانت کیش کروانے سے روک دیا

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
ہندوستان کو آج ایک دھکا اس وقت لگا جب اٹلی کی ایک عدالت نے آگسٹا ویسٹ لینڈ(وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت) کے سلسلہ میں ہندوستان کی جانب سے دی گئی زائد از23600 کروڑ روپئے مالیت کی بنک ضمانتوں کی رقم نکالنے سے ہندوستان کو روک دیا۔ رقم، اُن جرماموں کا حصہ ہے جو 3600 کروڑ روپئے کے معاملت کی منسوخی کے بعد عائد کئے گئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ معاملت، اسکام کے سبب داغدار ہوئی ہے۔ ہندوستان نے اطالوی عدالت کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ "حکومت، تمام متبادلات پر پوری جرأتمندی کے ساتھ آگے بڑھے گی تاکہ ضمانتوں کی رقم وصول ہو۔ ہندوستان نے اپنے ملک کے بنکوں میں جمع کردہ لگ بھگ 240کروڑ روپئے کی بنک ضمانتوں کی رقم پہلے ہی حاصل کرلی ہے۔

Italian court bars India from encashing bank guarantees

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں