عام آدمی پارٹی کی چوتھی فہرست جاری - 6 مسلم امیدوار شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-11

عام آدمی پارٹی کی چوتھی فہرست جاری - 6 مسلم امیدوار شامل

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کیلئے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کردی ہے۔ نئی دہلی سے نریندر مودی کے خلاف ان کے معشوقہ کا اسٹنگ آپریشن کرنے والے ممتاز صحافی اور غلیل ڈاٹ کام کے بانی اشیش کھیتن کو نئی دہلی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ 61امیدواروں میں انفوسیس کے سابق سی ای او وی بالا کرشنن بھی شامل ہیں جو بنگلور سنٹرل سے مقابلہ کریں گے۔ چوتھی فہرست میں عام آدمی پارٹی نے دہلی سے دو امیدوار، اترپردیش سے 39، ہریانہ سے4، کرناٹک سے 13اور پنجاب سے 3امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ خوش عین بات یہ ہے کہ چوتھی فہرست میں 6مسلم امیدوار شامل ہیں۔ کرناٹک کے حلقہ چکوڈی سے اشفاق احمد مڑکی، اترپردیش کے شہر علی گڑھ سے صابر علی، امروہا سے مولانا کلب رشید، بھادوہی سے وارث اقبال خان، دوماریہ گنج سے بدرعالم، فتح پور سے زین الحق، گونڈا سے معشوق علی، کانپور سے ڈاکٹر محمود حسین رحمانی، لکشمی پور سے الیاس اعظمی، مظفر نگر سے محمد یامین اور سمبل سے حور مہدی باقری سہیل کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ جنوبی دہلی میں جہاں ریٹائرڈ فوجی عہدیداروں کی کثیر تعداد ہے پارٹی نے سابق فوجی عہدیدار کرنل دیویندر شراوت کو امیدوار بنایا ہے۔ سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ دہلی میں اب تک جن 7نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ان میں3صحافی، دو ماہر تعلیم، ایک دفاعی عہدیدار اور ایک سماجی کارکن شامل ہے۔ چاندنی چوک سے الکٹرانک میڈیا کے جرنلسٹ اشوتوش کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں