سان فرانسسکو کے ایک دفتر سے 70 ہندوستانی پاسپورٹس کا سرقہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-12

سان فرانسسکو کے ایک دفتر سے 70 ہندوستانی پاسپورٹس کا سرقہ

واشنگٹن۔
(پی ٹی آئی)
امریکی شہر سان فرانسسکو میں ہندوستانی قونصل خانہ نے ایک پرائیوٹ کمپنی کو ویزا اور پاسپورٹ سے متعلق خدمات کی انجام دہی کی ذمہ داریاں سونپی تھیں جہاں سے 70 ہندوستانی پاسپورٹس کے سرقہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ سان فرانسسکو پولیس ڈپارٹمنٹ سکیورٹی کی انتہائی سنگین خلاف ورزی کی تحقیقات میں سرگرم ہوگیا ہے۔ میڈیا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ ہندوستانی قونصل خانہ اور مقامی پولیس نے اس پاسپورٹس کے غیر مجاز اور غلط استعمال پر روک لگانے کو یقینی بنانے کیلئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور متعلقہ وفاقی حکام کو اس واقعہ سے باخبر کردیا ہے۔ ایک ہندوستانی امریکی پبلیکشن انڈیا ویسٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ گذشتہ سال نومبر کے اواخر میں بی ایل ایس انٹرنیشنل کے سان فرانسسکو دفتر سے 70 ہندوستانی پاسپورٹس کا سرقہ ہوگیا تھا اور مقامی محکمہ پولیس نے کیس کی تحقیقات 2دسمبر 2013ء کو شروع کردی تھی۔ ایک پولیس آفیسر نے بی ایل ایس کے ایک ملازم کے حوالہ سے بتایاکہ دفتر میں ایک سیف لاکر سے 70ہندوستانی پاسپورٹس کے علاوہ نقد رقم اور چیک کا بھی سرقہ ہوگیا تھا۔

70 Indian passports stolen from San Francisco in US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں