1977 سے زیادہ 2014 کے انتخابات اہم - لارڈ دیسائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-24

1977 سے زیادہ 2014 کے انتخابات اہم - لارڈ دیسائی

ماہرمعاشیات لارڈ میگ ناتھ دیشائی نے بتایاکہ آنے والے لوک سبھا انتخابات 1977ء کے انتخابات سے زیادہ اہم ہیں کیونکہ قومی سطح پر پہلی مرتبہ کانگریس کی حکومت کا خاتمہ ہوا ہے۔ لارڈ دیسائی نے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہوسکتا ہے کہ آزادی کے بعد پیدا ہونے والا کوئی فرد وزیراعظم بنے۔ نریندر مودی 1950ء میں پیدا ہوئے تھے۔ لندن اسکول آف اکنامکس میں شعبہ معاشیات کے اعزازی پروفیسر لارڈ دیسائی نے کہاکہ ہمیں ان انتخابات کے تئیں سنجیدہ رویہ اختیارکرنا چاہئے۔ یہ انتخابات 1977ء کے انتخابات سے اہم ہیں جبکہ اس وقت ہندوستان کے نظریہ کو خطرہ لاق ہوگیا تھا۔ لارڈ دیسائی و دیگر ماہرین نے بتایاکہ اپریل‘ مئی لوک سبھا انتخابات سے قبل مباحث مسائل نہیں بالکل شخصیتوں پر مرکوز رہے ہیں‘ وہ انڈیا ہیبی ٹاٹ سنٹر میں جمہوریت پر مباحث میں شامل تھے۔ مقررین میں لارڈ دیسائی اور سدھیندر کلکرنی شامل تھے۔ آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن جو سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے دفتر کا ایک حصہ تھا‘ اس کے صدرنشین کلکرنی نے بتایاکہ انتخابات شخصیتوں پر بہت مرکوز ہیں۔ مسائل کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ 2009ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی قائد( بی جے پی) کے وزارت عظمی کے امیدوار ایل کے اڈوانی کیلئے چلائی گئی مہم میں انہوں نے صلاح کار کا رول ادا کیاتھا‘ تاہم کلکرنی نے بتایاکہ نامساعد حالات کے باوجودبھی انتخابات ہندوستان کیلئے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بہت سی کوتاہیاں موجود ہیں تاہم ہندوستانی جمہوریت کیلئے انتخابات لمحہ فخر ہیں۔ جمہوریت کی حیثیت سے ہندوستان کے موقف کو ترقی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ کانگریس کو اقتدار سے باہر کیا جاسکتا ہے اور امکان ہے کہ بی جے پی حکومت اقتدار حاصل کرلے۔ انہوں نے بتایاکہ عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں اور تیسری مرتبہ یوپی اے قائم نہیں ہوگی۔ مودی کی زیر قیادت حکومت کا پورا امکان موجود ہے‘ تاہم بی جے پی کو حکمرانی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ لارڈ دیسائی نے بتایاکہ ہندوستانی سیاسی نظام میں ارکان پارلیمنٹ کو غیر اہم بنادیا گیا ہے۔ انہیں اقتدار تک رسائی دی جاتی اور وہ کنٹراکٹس کی تکمیل کرسکتے ہیں۔ اسی طریقے سے آپ تمول حاصل کرتے ہیں۔ دیسائی نے ہندوستان کو کئی اقوام کا ملک قرار دیتے ہوئے بتایاکہ انتخابات نے اسے شناخت دی ہے۔

2014 more important than 1977 polls: Lord Desai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں