راہول گاندھی کی قیام گاہ کے باہر سکھوں کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-04

راہول گاندھی کی قیام گاہ کے باہر سکھوں کا احتجاج

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
شرومنی اکالی دل اور دہلی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی(ڈی ایس جی ایم سی) کی قیادت میں آج سکھوں کی ایک کثیر تعداد نے (12۔تغلق لین میں) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی ایم پی کی قیام گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور 1984ء کے مخالف سکھ فسادات میں مبینہ طورپر ملوث کانگریسیوں کے ناموں کا انکشاف کرنے کامطالبہ کیا۔ صدر ڈی ایس جی ایم سی منجیت سنگھ جی کے نے کہاکہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ راہول گاندھی‘ مخالف سکھ فسادات(1984ء) میں ملوث افراد کے ناموں کا انکشاف کریں۔ ہم نے انہیں(راہول گاندھی کو) 72 گھنٹوں کا الٹی میٹیم دے دیا ہے جس کے بعد ہم‘ وزیراعظم (منموہن سنگھ) کی قیامن گاہ کے باہر احتجاج کریں گے‘‘۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ راہول گاندھی نے ایک ٹی وی نیوز چیانل سے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’1984ء کے مخالف سکھ فسادات میں غالباً بعض کانگریسی ملوث تھے جنہیں اس کی سزا مل چکی ہے‘‘۔ آج احتجاجیوں نے جو پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے‘ مخالف کانگریس نعرے لگائے اور سیاہ جھنڈیاں لہرائیں۔ انہوں نے اکتوبر 1984ء میں مخالف سکھ فسادات میں ہلاک ہزاروں افراد کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا۔(یہ فسادات‘ اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل کے واقعہ کے پیش آئے تھے۔ اندرا گاندھی کو ان کے سکھ باڈی گارڈس نے ہلاک کیا تھا)۔ ڈی ایس جی ایم سی نے آج احتجاج میں شریک زائد از200 مظاہرین کیلئے لنگر(طعام عام) کا اہتمام کیا۔ بعض خاتون مظاہرین نے لنگر کی غذا‘ راہول گاندھی کی قیام گاہ ک یاندر لے جانے کی کوشش کی لیکن پولیس عملہ نے اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ فسادات(84) کی متاثرہ ایک خاتون لکشمی کور نے بتایاکہ ’’میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے بیٹے کو ہلاک ہوتے دیکھا ہے‘‘۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں