حکومت دہلی کو گرانے بی جے پی نے 20 کروڑ کی پیشکش کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-04

حکومت دہلی کو گرانے بی جے پی نے 20 کروڑ کی پیشکش کی

نئی دہلی۔
(آئی اے این ایس)
عام آدمی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے آج الزام عائد کیا کہ انہیں 20کروڑ روپئے ک یعوض خریدنے بی جے پی قائدین بشمول نریندر مودی نے ان سے ربط پیدا کیا تھا۔ کستور بانگر کے رکن اسمبلی مدن لال نے دعویٰ کیا کہ سب سے پہلے 7دسمبر کو دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج سے ایک دن قبل ان سے ربط پیدا کیا گیا تھا۔ بہرحال مدن لال نے کہاکہ ان کے پاس اپنے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ رات تقریباً12:30 بجے انہیں ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا اور ایک شخص نے ان سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ انہیں بڑا انسان بنانا چاہتا ہے۔ اس نے ارون جیٹلی کے نام کا تذکرہ کیا۔ مدن لال نے کہاکہ میں نے اسے چپ ہوجانے کیلئے کہتے ہوئے فون بند کردیا۔ مدن لال نے ایک اور واقعہ بتاتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر گجرات اور بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کی جانب سے 2افرادنے چند دن قبل ان سے ربط پیدا کیا تھا۔ انہوں نے بتایاکہ دو افراد ان سے ملنے ان کے گھر پہنچے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ وہ کیا اہتے ہیں اور انہوں نے مجھے بتایا ہم مودی کے لوگ ہیں۔ مجھے ایک شخص سنجے سنگھ کا نام یاد ہے۔ دونوں کی عمریں تقریباً40سال تھیں۔ میں نے ان سے دریافت کیا کہ انہیں مجھ سے کیا کام ہے۔ انہوں نے مجھ سے کہاکہ میں عام آدمی پارٹی کے نو ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ ملالوں اور ایک پارٹی قائم کرتے ہوئے بی جے پی کے ساتھ ہوجاؤں‘‘۔ مدن لال نے دعویٰ کیا کہ ان سے کہا گیا کہ اگر وہ علیحدہ شدہ ارکان اسمبلی کی تائید سے اور بی جے پی سے اتحاد کرتے ہوئے حکومت تشکیل دے کر چیف منسٹر بننا چاہتے ہیں تو انہیں 20کروڑ روپئے دئیے جائیں گے۔ کابینی وزیر بننے کے خواہشمند عام آدمی پارٹی ارکان اسمبلی کو 10-10 کروڑ روپئے دئیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ جب بھی ان سے ربط پیدا کیا گیا انہوں نے اس کی اطلاع ہائی کمان کو دے دی۔

تحقیقات کرائی جائیں:کمل ناتھ
نئی دہلی۔ (پی ٹی آئی)
ایک ایسے وقت جبکہ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کے ارکان اسمبلی کو رشوت دیتے ہوئے حکومت گرانے کی کوشش کررہی ہے وزیر پارلیمانی امور کمل ناتھ نے آج پارٹی سے کہاکہ وہ ان الزامات کی تحقیقات کرائے ۔ کمل ناتھ نے جو کانگریس قائد ہیں‘ یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ عام آدمی پارٹی صرف پارٹی نہیں ہے بلکہ دہلی میں حکومت بھی چلاتی ہے‘ اسے اس معاملہ کی تحقیقات کاحکم دینا چاہئے۔

اے اے پی کے دعوے مسترد:جیٹلی
دوسری طرف راجیہ سبھا قائد اپوزیشن ارون جیٹلی نے عام آدمی پارٹی حکومت کے ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ بی جے پی دہلی میں پارٹی کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ میں عام آدمی پارٹی کے دعوؤں کو مسترد کرتا ہوں۔ عام آدمی پارٹی کی متبادل سیاست میں غلط اور جھوٹ بولنے کا بنیادی حق بھی شامل ہے۔

Aap mla claims bjp offering him rs 20 crore to topple delhi government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں