hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2014-feb-24 |
پریس نوٹ
موقوقہ جائیدادوں کی صیانت سجادگان ومتولیان کے حقوق کا تحفظ یقیناًایک دینی ملی وحکومت کی ذمہ داری بھی ہے ؛لیکن برسہا برس سے دیکھا جارہا ہے کہ ہر حکومتِ وقت اس سے پہلو تہی کرتی رہی اور موقوفہ جائیدادوں کو من مانی طریقہ سے معاہدے کر کے منشائے وقف کے خلاف استعمال کرتی رہی ۔ اب تو اپنوں کا یہ ذہن بھی ہوگیا کہ وقف املاک کی آمدنی کو عوامی وقف کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ایسی تاویلات خلاف شرع ہیں ۔ واضح رہے کہ حیدرآباد میں سچر کمیٹی کے دورہ کے موقع پر اوقافی مسائل میں جو سفارشات ہم نے پیش کی تھیں ، ان میں الحمد للہ پیشرفت ہوئی اور 1995ء کے ایکٹ میں بعض ترمیمات کے ساتھ 2013ء ترمیمی ایکٹ نافذ العمل ہونے جارہا ہے ۔ اس پر ستم ظریفی یہ کہ اے پی وقف بورڈ کی میعاد ختم ہوچکی ہے اور حکومت کی مشنری ادھر تعطل کا شکار ہے ۔ ایسے میں اوقافی جائیدادوں ، تولیت ، خلع اور دیگر امور کو آن لائن کرنے کی کوشش گویا کہ آپسی تنازعات کو اور شخصی حقوق کو طشت از بام کرنے کی دانستہ کوشش کی ہے جس کی ہم سختی کے ساتھ مخالفت کرتے ہیں ۔ تقریبا دیڑھ سال پہلے بھی یہی کوشش کی گئی تھی جب بھی ان کاموں کی خامیوں سے ارباب مجاز کو آگاہ کیا تھا پھر اس کو دہرانا مناسبت بات نہیں۔ بہتر تو یہ ہوتا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2005ء کے تحت اصلاحات کی جا کر عوامی وشخصی حق معلومات کے تحت نقول فراہم کی جائیں ؛ تاکہ جس کے حق کے لئے بھی ہو سہولت وآسانی پیدا ہوسکے ۔ بیان جاری کرنے والوں میں مولانا شاہ علی اکبر نظام الدین حسنی صابری صدر انجمن سجادگان ومتولیان اے پی ، مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد انجمن، مولانا محمد صدیق حسینی قادری ، مولانا سید اسرار حسین رضوی المدنی، مولانا سید محمود باشاہ قادری زریں کلاہ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ، مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی ابوالعلائی ، مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی قادری، مولانا میر فراست علی شطاری ایڈوکیٹ ، مولانا اکرم پاشاہ قادری تخت نشیں اور مولانا ذاکر علی دانش ابوالعلائی ایڈوکیٹ شامل ہیں ۔
دی ہندو
ایکپریس واش لینڈرمیٹ اپنے گاہکوں کو مفت وائی فائی، فلمیں اور مشروبات پیش کرتا ہے ۔ سلمان علی سید کی شاب میں داخل ہونے پر گاہکوں کو کسی دیگر شوروم میں داخل ہونے کا گمان ہوتا ہے ۔ یہ شہر کی امریکی طرز کی لینڈ رومیٹ ہے ۔ یہ روایتی طرز کی ڈرائی کلین مراکز سے بالکل مختلف ہے۔ ٹولی چوکی میں واقع ایکسپریس واش لینڈ رومیٹ سے روزانہ کپڑے دھونے کی محنت سے راحت ملی ہے ۔ کچھ زائد رقم ادا کرنے پر گاہکوں کو اپنے کپڑے اسٹور میں دھونے کی بھی اجازت دی جاتی ہے ۔ جو بات یہاں بالکل الگ ہے وہ یہ کہ لانڈری میں فی کپڑا نہیں ؛ بلکہ کیلو گرام کی شرح سے کپڑے دھونے کی قیمت وصول کی جاتی ہے ۔ایکسپریس واش لینڈ رومیٹ کے مالک نے بتایا کہ ہمارے پاس دو مشینیں موجود تھیں۔ جن سے گاہکوں کی ضرورت پوری ہوجاتی تھی۔ حیدرآباد آنے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ ریاست میں کہیں بھی اس طرز کا اسٹور نہیں ہے ، اس لئے میں ایسا اسٹور قائم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ 6 مشینوں کے ساتھ 14ما ہ قبل لینڈ رومیٹ کا افتتاح عمل میں آیا۔ اپنے کاروبار کو پرکشش بنانے شاپ میں مفت وائی فائی ، فلمیں دیکھنے اور مشروبات کی سہولت گاہکوں کے لئے فراہم کی گئی ۔ 40روپیئے فی کیلو گرام کی شرح سے سیلف واش سہولت شروع کی گئی ۔ اگر کوئی کپڑوں پر استری بھی کرناچاہتا ہے تو اس کے 66روپیئے فی کیلو طلب کئے جاتے ہیں ۔سلمان علی سید نے بتایا کہ ان کے گاہکوں میں کم از کم 25فیصد کا تعلق بیرونی طلباء سے ہے ، جب کہ ما باقی مقامی لوگ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ٹیک سٹی اور کونڈا پور سے بھی انہیں کالز موصول ہوتے ہیں ۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ کاروبار کو مزید وسعت دی جائے گی۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں