سی آر پی ایف کے لیے جاوید اختر کا نیا گیت تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-24

سی آر پی ایف کے لیے جاوید اختر کا نیا گیت تیار

Javed-Akhtar-pens-song-for-CRPF
شہرہ آفاق گیت کار جاوید اختر نے اپنی تاسیس کے 75 ویں سال کا جشن منانے والی ملک کی سب سے بڑی نیم فوجی فورس (سی آر پی ایف) کے لئے حب وطنی پر مبنی جراءت آمیز گیت تیار کیا ہے۔
پانچ منٹ طویل گیت "ہم ہیں دیش کے رکھشک" کی رسم اجرء 28 فروری کو صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نئی دہلی میں کریں گے۔ اس پروگرام میں مکرجی فورس کے عہدے داروں کو شجاعت ایوارڈ بھی مرحمت کریں گے جو ملک میں انسداد نکسل سرگرمیوں کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ فورس کے لئے ترانہ رقم کرنے کا منصوبہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائرکٹر جنرل دلیپ ترویدی کے تبادلہ خیال کا نتیجہ تھا۔

Javed Akhtar pens song for the CRPF

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں