پرانے شہر کی خبریں - old city news 02 feb 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-02

پرانے شہر کی خبریں - old city news 02 feb 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-feb-02

(اعتماد نیوز)
49 کروڑ روپئے سے بلدی جائیدادوں کی حصاربندی:میئر محمد ماجد حسین

مئیرگریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن محمدماجدحسین نے بلدیہ کی ای ٹاؤن پلاننگ اسکیم کاآج افتتاح انجام دیاجس کے ذریعہ عوام بلڈنگ پرمیشن کے لئے اب آن لائن درخواستیں دے سکیں گے۔اس موقع پراخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مےئرنے بتایاکہ عمارتوں کی تعمیرکے لئے درخواست دے کر بلدیہ کے دفاترکے کئی چکردرخواست گذاروں کولگاناپڑتاتھالیکن اس نئے آن لائن سسٹم سے نہ صرف کام جلدی ہوگابلکہ کرپشن کی روک تھام ہوگی اوردرخواست گذارآسانی سے یہ جان سکیں گے کہ ان کی فائل کون سے وقت کن مراحل پرہے۔اجازت دینے میں تاخیرکیوں ہورہی ہے اورکس لئے ان کی درخواست کومستردکیاگیاہے۔یہ بھی آسانی سے معلوم ہوسکے گا۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں کسی بھی کارپوریشن کی جانب سے متعارف کی گئی یہ ایک منفرداسکیم ہے وہ امیدکرتے ہیں کہ اس کے نتائج بہترہوں گے۔مےئرماجدحسین نے بتایاکہ برتھ اینڈڈتیھ سرٹیفکٹ کی گھروں تک فراہمی کی اسکیم کے بھی حوصلہ افزانتائج برآمدہورہے ہیں۔سٹرکوں سے متعلق سوال پرانہوں نے بتایاکہ سٹرکوں کی تعمیراورمرمت کے لئے69.83روپئے منظورکئے جاچکے ہیں۔ہربلدی ڈویژن کو50لاکھ روپئے کی فراہمی سے متعلق ٹنڈرس طلب کرلئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ24انجینئرنگ ڈویژنس میں نالوں اوربارش کے پانی کی موریوں کی صفائی کے لئے21.18کروڑروپئے کے ٹنڈرس بھی طلب کئے گئے ہیں۔بی ٹی روڈس کی مرمت کے لئے پہلے مرحلہ کے تحت2.56کروڑروپئے خرچ کئے جائیں گے جب کہ جملہ24کاموں کے لئے11.85کروڑروپئے خرچ کرنے کامنصوبہ ہے۔روڈڈیولپمنٹ کے موثرمنصوبہ کے تحت67کاموں کی نشاندہی کرلی گئی ہے جس کی جملہ لاگت314.71کروڑروپئے ہوگی۔ماجدحسین نے بتایاکہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے13ملٹی اسکیلس ڈیولپمنٹ سنٹرس قائم کرنے کابھی منصوبہ بنایاگیاہے۔اس کے علاوہ بلدیہ کی جوجائیدادیں ہیں اس کے تحفظ کے لئے49کروڑروپئے کی لاگت سے385جائیدادوں پرکمپاؤنڈوال تعمیرکروائی جائے گی۔کمشنربلدیہ سومیش کمارنے بتایاکہ کچرے کی نکاسی کوموثربنانے کے لئے42نئی گاڑیاں جی ایچ ایم سی کی جانب سے خریدی جارہی ہے اس سلسلہ میں عنقریب حکومت حکمنامہ جاری کرے گی۔انہوں نے کہاکہ شہرکی ترقی کے لئے متعدداقدامات کئے جارہے ہیں۔ٹیکس میں اضافہ کئے بغیرآمدنی میں اضافہ کیاجارہاہے۔

(پریس نوٹ)
سیدعمرجلیل آئی اے ایس اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبودحکومت آندھراپردیش نے آج حج ہاؤز میں اردواکیڈیمی آندھراپردیش کے ویب سائٹurduacademy ap.inکاافتتاح کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سیدعمرجلیل نے پروفیسرایس اے شکورڈائرکٹر/سکریٹری اردواکیڈیمی آندھراپردیش کووئب سائٹ کی مبارکباد دی اورکہاکہ اردواکیڈیمی نے اپناوئب سائٹ جاری کرکے محکمہ کے تعلق سے تمام معلومات فراہم کرنے کااہتمام کیاہے۔انہوں نے توقع ظاہرکی کہ اردواکیڈیمی آندھراپردیش ویب سائٹ کے ذریعہ اپنی اسکیمات اورپروگرامس کوعوام وخواص تک پہنچائے گی۔پروفیسرایس اے شکورنے کہاکہ موجودہ دورمیں دفاترمیں وئب سائٹ معلومات فراہم کرنے کاایک بہترین ذریعہ ہے اوروئب سائٹ کے ذریعہ دنیاکے کسی بھی خطہ سے کسی بھی محکمہ کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اردواکیڈیمی کوشش کرے گی کہ اردوزبان کوموجودہ دورکے حساب سے عوام کے سامنے پیش کیاجائے۔پروفیسرایس اے شکورنے کہاکہ ویب سائٹ پرتمام معلومات کے ساتھ ساتھ اکیڈیمی کاماہنامہ قومی زبان بھی ہرماہ اپ لوڈ کیاجائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں