ایس ڈی پی آئی اور آل انڈیا مسلم محاذ کے زیر اہتمام ہنگامی اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-02

ایس ڈی پی آئی اور آل انڈیا مسلم محاذ کے زیر اہتمام ہنگامی اجلاس

ایس ڈی پی آئی اور آل انڈیا مسلم محاذ کے زیر اہتمام ہنگامی اجلاس 9سیاسی پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوئیں، 9فروری کو منعقد اہم اجلاس میں محاذ کی تشکیل دی جائے گی

آزاد بھارت کی ۶۴سالہ تاریخ میں کانگریس اور دیگر نام و نہاد سیکولر جماعتوں نے مسلسل مسلمانوں کا استحصال کیا نیز فرقہ پرست بی جے پی و اس قماش کی دیگر پارٹیو ں نے ملک کو فرقہ پرستی کی آگ میں جھونک دیا آج صورت حال یہ ہے کہ ملک کی 85 فی صد آبادی زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ اس صورتحال پر غور وخوض کے بعد آل انڈیا مسلم محاذ کے چیف کنوینر اسمائیل باٹلی والا کے جانب سے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صدر حافظ منظور علی خان کی صدارت میں ایک ہنگامی میٹنگ آج ممبئی میں عوامی وکاس پارٹی کے سربراہ شمشیر خان پٹھان کی رہائش گاہ(مجگاؤں) میں منعقد ہوئی جس میں سیکولر ذہنیت کی حامل مختلف پارٹیوں سے وابستہ عہدیداران اور اراکین نے غور وفکر کرنے کے بعد یہ طئے کیا کہ مسلمان، دلت ودیگر پسماندہ جماعتوں کے ساتھ مہاراشٹرا میں ایک مضبوط سیاسی محاذ تشکیل دیا جائے جو وقت کی اہم ضرورت اور تقاضہ ہے۔عوامی وکاس پارٹی(شمشیر خان پٹھان) سیکولر ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صدر(حافظ منظور علی خان)لوک ہند غریب نواز پارٹی(بدیع الزماں خان )اے آئی یو ڈی ایف(قاضی یاسر صدیقی)ویلفئیر پارٹی آف انڈیا(ڈاکٹر سراج عثمان) ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا(تسلیم عبدالکلام خان)پیس پارٹی(عبدالرحمان چودھری)راشٹریہ علماء کاؤنسل(نورالدین آفتاب سید)آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن(عبدالحمید گوگا) مذکورہ بالا تمام پارٹیوں کے سربراہوں نے آئندہ الیکشن کے پیش نظرایک مضبو ط سیاسی محاذ بنانے پر رضامندی کاا ظہار کیا۔ میٹنگ میں دورِ حاضر کے سیاسی اور سماجی معاملات پر سیر حاصل گفتگو کے بعد اس امر پر زور دیا گیا کہ مسلم حلقوں میں اس بات پر اصرار کیا جا رہا کہ سیکولر ذہنیت کی حامل تمام مسلم پارٹیاں متحد ہوجاتی ہیں تو قوم بھی متحد ہوجائے گی لہٰذا قوم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے 9، سیاسی پارٹیوں نے بیک وقت ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر آگئیں ہیں اور یہ کوشش بھی کی جارہی کہ دلت پارٹیوں کو بھی اس محاذ میں شامل کیا جائے تاکہ یہ سیاسی محاذ مضبوط سے مضبوط تر بنے ساتھ ہی مراٹھا و دیگر سماج کے طبقوں کو بھی اس محاذ میں شامل کرنے کی بات چیت جاری ہے تاکہ کانگریس اور بی جے پی جیسی پارٹیوں کے سامنے ایک بہتر سیاسی متبادل پیش کیا جاسکے،اس سیاسی محاذ کے کنوینر اسماعیل باٹلی والا کے مطابق گزشتہ 65،سال سے ملک کے مسلمان مضبوط مسلم قیادت سے محروم ہیں اگر ہم متحد نہیں ہوئے تو ہماری سیاسی بے وقعتی مستقبل میں بڑھتی ہی جائیگی لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم قیادت کو طاقتور بنائیں،اخیر میں عوامی وکاس پارٹی کے صدر شمشیر خان پٹھان نے کہا کہ عرصۂ دراز سے ایک ایسے متحدہ مسلم سیاسی پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی اللہ کے فضل سے وہ نیک ساعت آگئی 9،مسلم پارٹیوں کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم وجود میں آگیا۔انشاء اللہ اس محاذ میں مزید پارٹیاں شامل ہوں گی اور یہ محاذ مزید مضبوط ہوگاضرورت یہ ہیکہ اب
قوم اس محاذ کا ساتھ دیتے ہوئے سیاسی استحکام حاصل کریں۔واضح رہے کہ 9،فروری کو ان پارٹیوں کے ذمہ داران کی ایک ضروری میٹنگ منعقد کی گئی ہے جس میں آئندہ لوک سبھا الیکشن کے تئیں حکمت عملی تیا رکی جائیگی اور اس متحدہ محاذ کا نام بھی طئے کیا جائیگا۔

ALL INDIA MUSLIM MAHAZ AND SDPI JOINT EFFORT TO BRING MUSLIM POLITICAL PARTIES UNDER ONE PLATFORM FOR LOK SABHA ELECTIONS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں