سستے مکانات حاصل کرنے کیلئے منترالیہ پر عوام کی یلغار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-06

سستے مکانات حاصل کرنے کیلئے منترالیہ پر عوام کی یلغار

ممبئی
(انصاری اعجازاحمد/ایس این بی)
حکومت کی جانب سے کم شرح آمدنی والے افراد کے لئے جانب سے کم شرح آمدنی والے افراد کے لئے سستے مکانات مہیا کئے جارہے ہیں اس افواہ کے عام ہونے کے بعد آج یہاں مہاراشٹرا کے ریاستی صدر دفتر منترا لیہ پر عوام کا ایک اژدہام امڈ اور انہوں نے سستے مکانات حاصل کرنے کے لیے جاری کیے گئے ۔ بوگس فارم جمع کرانے کی کوشش کی جبکہ اس ضمن میں مہاراشٹرا کے وزیر اعلی کے دفتر سے یہ اعلان کیا جاچکا ہے کہ حکومت نے ایسی کوئی اسکیم نہیں جاری کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ممبئی اور اس کے اطراف میں رہائش پذیر ہزاروں مرد وخواتین کو منترالیہ پر بوگس فارم لے کر پہنچتے دیکھا گیا اس درمیان پولیس اہلکاران سے یہ درخواست کر رہے تھے کہ حکومت نے ایسی درخواست کر رہے تھے کہ حکومت نے ایسی کوئی اسکیم جاری نہیں کی ہے خود منترالیہ کے صدر دفتر پر بورڈ بھی آویزاں کیاگیا ،لیکن عوام کی اکثریت بضد نظر آئی کہ انہیں سستے مکان اصل کرنے کے لیے وزیر اعلی کو عرضداشت داخل کرنی ہے ۔ گذشتہ روز بھی سیکڑوں افراد مراٹھی میں ٹائپ شدہ ایک فارم لے کر منترالیہ پہنچتے تھے جس میں یہ تحریر تھا کہ ان کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے اور ممبئی میں ان کا کوئی ذاتی مکان نہیں ہے لہذا انہیں وزیر اعلی کی جانب سے جاری کئے گئے سستے مکانات کی اسکیم سے /5800ہزار کی لاگت سے تیا ر کئے گئے /4سواسکوائر فٹ کا مکان مہیا کرایا جائے ۔ فارم میں یہ بھی لکھاگیا ہے کہ کانگریس کا ہاتھ عام آدمی کے ساتھ اور حکومت نے متوسط اور غریب طبقات کے لئے تین ہزار مکانات مضافات کے پوئی نامی علاقے میں تیار کیے ہیں جسے لاٹری کے ذریعہ دیا جائے گا ۔ وزیر اعلی دفتر نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس پورے معاملے کے تحقیقات کی جائے گی اور یہ پتہ لگایا جائے گا کہ آخر یہ فارم کس نے جاری کیا اور اس کے پیچھے کیا سازش کار فرما ہے نیز یہ کہ حکومت کو بد نام کرنے یا منترالیہ پر عوام کی بھیڑ پہنچانے کے لئے تو نہیں جاری کیا گیا تھا ۔ آج ان بوگس فارموں کو لے کر ایک عجیب منظر تھا ۔ منترالیہ کے اطراف کی زیرا کس کی دکانوں پر بھیڑ نظر آئی تو کہیں چند افراد کو /50روپیوں کے عوض مراٹھی میں فارم بھرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ برقعہ پوش خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد اس فارم کو جمع کرنے منترالیہ پہنچی تھی ۔ حالات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کو لوکل اسٹیشنوں کے پبلک ایڈریس سسٹم سے مراٹھی اور ہندی میں اس بات کا اعلان کرانا پڑا کہ اس طرح کی افواہ پر شہری توجہ دیں اور منترالیہ نہ جائیں ۔
mumbai cheap houses mantralaya

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں