تلنگانہ کے بارے میں چند کلیدی حقائق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-20

تلنگانہ کے بارے میں چند کلیدی حقائق

تلنگانہ ،عنقریب ملک کی 29 ویں ریاست بننے والی ہے ۔ لوک سبھا میں آندھرا پردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کا بل منظور کرلیا گیا ۔ ذیل میں تلنگانہ سے متعلق چند کلیدی حقائق دئیے جارہے ہیں :
تلنگانہ کے معنی تلگوؤں کی سر زمین ہے ۔ یہ علاقہ حضور نظام کی ریاست حیدرآباد کا حصہ تھا ۔ ریاست حیدرآباد 1948ء میں انڈین یونین کا حصہ بنی ، جب کہ ہندوستانی فوج نے کارروائی کرکے اسے ملک میں شامل کرلیا تھا ۔
تلنگانہ ، تلگو بولنے والے عوام کی ریاست بن گئی ،تاہم اسے حیدرآباد اسٹیٹ کے نام سے ہی پکارا گیا ۔ اس کا سلسلہ 1956ء تک جاری رہا ، جب کہ ریاست آندھرا میں تلنگانہ کا ضم کرتے ہوئےآندھرا پردیش کی تشکیل عمل میں آئی ۔
تلنگانہ میں 10 اضلاع ہیں ۔ جن میں حیدرآباد ، رنگا ریڈی ،میدک ،نلگنڈہ ،محبوب نگر ،ورنگل ،کریم نگر ،نظام آباد ،عادل آباد اور کھم۔۔۔شامل ہیں ۔
جغرافیہ :
اس کی سرحد یں ساحلی آندھرا اور رائلسیما کے علاوہ کرناٹک ، مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ سے ملتی ہیں ۔
رقبہ: تلنگانہ 1.14لاکھ مربع کیلومیٹر پر مشتمل ہے ۔ اس طرح یہ ملک کی 12ویں بڑی ریاست ہوگی ۔
تلنگانہ کی آبادی 35.28 ملین نفوس پر مشتمل ہے ۔ اس طرح یہ ملک کی 12ویں سب سے گنجان ریاست ہوگی ۔
علاقہ آندھرا اور رائلسیما پر مشتمل ریاست کا رقبہ 1.6لاکھ کربع کیلو میٹر ہوگا ، جب اس کی آبادی 49.32ملین ہوگی ۔

تلنگانہ میں تلگو اور اردو زبانیں بولی جاتی ہیں ۔
یہ علاقہ سطح دکن کا حصہ ہے ، جہاں سے دو بڑی دریائیں ، دریائے گوداوری اور دریائے کرشنا گذرتی ہیں ۔ اس کے باوجود اس کا زیادہ تر حصہ خشک سالی سے متاثر ہے ۔
تلنگانہ سے ریاستی اسمبلی میں 119 ارکان ہیں ،جب کہ یہاں لوک سبھا کی 17 نشستیں ہیں ۔ آندھرا پردیش کی جملہ موجودہ آمدنی کا 60 فیصد تلنگانہ سے حاصل ہوتا ہے ، جس میں شہر حیدرآباد کا سب سے بڑا حصہ ہے ،جو گذشتہ 15برسوں کے دوران انفارمیشن ٹکنالوجی کے ایک مرکز کے طور پر ملک کے نقشہ میں ابھر کر سامنے آیا ۔

key facts about Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں