کرناٹک - اقلیتوں کے بجٹ میں مزید 400 کروڑ روپیوں کے اضافہ کی مانگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-20

کرناٹک - اقلیتوں کے بجٹ میں مزید 400 کروڑ روپیوں کے اضافہ کی مانگ

کل رات ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود اوقاف قمر الاسلامم کی رہائش گا ہ پر مسلم قائدین کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں ریاستی وزراء ،اراکین اسمبلی وکونسل نے شرکت کی ۔ اس میٹنگ میں وزیر اعلی سدرامیاکی طرف سے ہی حال ہی میں پیش کردہ بجٹ میں اقلیتووں کے ساتھ مبینہ ناانصافی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ، اور طے کیا گیا کہ جلد ہی مسلم قائدین کا ایک وفد وزیر اعلی سدر امیا سے ملاقات کر کے انہیں اس بات سے واقف کرائے گا کہ بجٹ میں اقلیتوں کیلئے جتنی رقم مہیا کرائی گئی ہے وہ نا کافی ہے ۔ اس میٹنگ میں محسوس کیا گیا کہ وزیر اعلی نے اپنے پچھلے بجٹ میں اقلیتوں کیلئے 1043کروڑ روپے مہیا کرائے تھے ،لیکن ان میں سے 367کروڑ روپے اقلیتوں کے قرضہ جات کی معافی کیلئے جاری ہوئے تھے ،بقیہ 671کروڑ روپیوں پر مشتمل اقلیتی بجٹ مہیا کرایا گیا تھا ، اس بار وزیر اعلی ننے جو بجٹ پیش کیا ہے ، ااس میں اقلیتوں کو 833کروڑ روپے مہیا کرائے ہیں ،جن میں سے 200کروڑ روپے طلبا کی اسکالر شب کیلئے مرکزی اقلیتی ترقیاتی ومالیاتی کار پوریشن کی طرف سے مہیا کرائے جائیں گے ۔ میٹنگ میں موجود سبھی قائدین نے سابق وزیر نصیر احمد اس تجویز سے اتفاق کیاکہ ووزیر اعلی سدر امیا سے مزید 400کروڑ روپے اقلیتوں کے بجٹ میں مہیا کیا جائے ۔ اس میں سے 200کروڑ روپے کی رقم ہاکرس اور چھوٹی موٹی تجارت میں مصروف لوگوں کو 25تا50ہزار روپیوں کا قرضہ بغیر کسی ضمانت کے فراہم کرنے کیلئے مخصوص کئے جائیں ۔ ایک سو کروڑ روپے کی رقم سے اقلیتوں کیلئے مخصوص ہاؤزنگ اسکیم شروع کی جائے ، جوکہ ہاؤزنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کار پوریشن (ہڈکو) کے اشتراک سے چلائی جائے ۔ چھوٹے اقلیتی صنعت کاروں کا قرضہ جات کی فراہمی کیلئے سو کروڑ روپیوں کی رقم قومی بینکوں میں بطور ضمانت رکھی جائے ، تاکہ چھوٹے موٹے تاجر اپنی تجارتیں اور صنعتیں اس رقم کے ذریعہ شروع کرسکیں ۔ کل منعقد ہ میٹنگ میں ریاستی وزرائے جناب روشن بیگ ، جناب قمر الاسلام ، اراکین اسمبلی تنویر سیٹھ ، فیروز سیٹھ ،مقبول باغوان ،رکن کونسل نصیر احمد ودیگر قائدین موجود تھے ۔

demand of more 400 crore in karnataka Minority budget

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں