کیرالا میں کشمیری طلباء کا فیسٹول -باد صبا- - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-04

کیرالا میں کشمیری طلباء کا فیسٹول -باد صبا-

کالی کٹ۔
پریس نوٹ
ملک کی عظیم الشان دینی و عصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثفاقۃ السنیہ کالی کٹ کے ماتحت چل رہے شعبہ کشمیری ہوم کے میلاد فیسٹول بادصبا‘ تعلیمی مسابقت کا افتتاح نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ عمل میں آیا۔ جنرل منیجر جامعہ مرکز مولانا سی محمد فیضی نے اپنے خطاب سے اجلاس کا افتتاح کیا۔ سی محمد فیضی نے اپنے افتتاحی پیغام میں شمالی بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی مسابقت مستقبل کیلئے عظیم لائحہ عمل ہے۔ طلبہ کی صلاحیت ابھر کر سامنے آتی ہے۔ نئے تجربہ اور ہنر ازمائی کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے اردو طلباؤں کے تئیں اظہار ہمدردی اور اعلی تعلیم و تربیت کے متعلق رغبت دلائی۔ سی محمد فیضی نے کہاکہ اردو بچوں کی تعلیمی و تعمیری ترقی حیرت انگیز رہی۔ میلاد کے موقع پر منعقدہ تعلیمی مقابلہ قابل تحسین ہے۔ قبل ازیں مولانا شوکت مصباحی نے اپنے خطاب میں کیرالا کے باہر کے بچے جامعہ مرکز میں تعلیمی مقابلہ کے ذریعہ ہنر آزمائی کررہے ہیں قابل مبارکباد ہے۔ انہوں نے تعلیمی مقابلہ کی اہمیت و غایت پر روشنی ڈالی۔ قبل ازیں ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے حالیہ صوبائی اسکول مسابقت میں کشمیری بچوں کی ممتاز کامیابی پر ادارہ کی جانب سے تہنیتی ٹرافی پیش کی۔ جن کے اسماء اعجازملک کشمیری‘ عنایت اﷲ کشمیری‘ ثابت اﷲ کشمیری ہیں یہ طلبہ سرکاری سطح پر اسکول پروگرام کے اردو مضمون میں Aگریڈ حاصل کیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے مہمانان کرام احمد محمد صالح‘ احمد حسن محمود علی‘ حسن عبداﷲ الحمادی بھی شریک رہے۔ نظامت کے فرمائض مولانا جاودی اقبال ثقافی نے انجام دئیے۔ صدارتی خطاب مولانا مرزوق سعدی( منیجر آف کشمیر ہوم) نے کیا۔ بارگاہ خیرالانام میں ہدیہ تبریک عنایت اﷲ کشمیری نے پیش کیا۔ آخر میں تمام حاضرین کا شکریہ مولانا فیروز استاذ نے کیا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر سمیت ہندوستان کے مختلف صوبوں کے زیر تعلیم طلبہ پر مشتمل میلاد فیسٹول کے موقع پر دوروزہ تعلیمی مسابقت کا افتتاح عمل میں آیا۔ جس میں مقالہ نگاری‘ نیوز ریڈنگ‘ اردو ریڈنگ‘ مولود‘ بردہ شریف‘ معلومات عامہ‘ نعت‘ تقریر و دیگر اہم مضامین شامل مسابقت رہے جس میں درجنوں طلبہ نے حصہ لیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں