آرایس ایس کے رول سے متعلق اسیما نند کے انٹرویو سے تنازعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-07

آرایس ایس کے رول سے متعلق اسیما نند کے انٹرویو سے تنازعہ

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
سمجھوتہ اکسپریس اور دیگر دھماکوں کے کیس کے ایک ملزم سوامی اسیما نند کا دعوی کہ آر ایس ایس قیادت نے دہشت گرد کارروائی کیلئے منظوری دی تھی تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے مگر سنگھ پریوار کے قائدین نے اسیما نند کے انٹرویو کی صداقت پر شبہ ظاہر کیا ہے۔ ایک میگزین کو دئیے گئے اسیما نند کے انٹرویو کو کانگریس اور دیگر جماعتوں بشمول بی ایس پی نے سنجیدہ مسئلہ قراردیا اور مطالبہ کیا کہ مناسب تحقیقات کیلئے ہدایات دی جانی چاہئے اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ مرکزی وزیر اور کانگریس قائد راجیو شکلا نے کہاکہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور وزرارت داخلہ کو اس معاملہ میں نوٹ لینا چاہئے اور حقائق جاننا چاہئے۔ ان کے ساتھ سلمان خورشید نے کہاکہ حقائق سامنے آنا چاہئے اور اس مسئلہ پر مباحث ہونی چاہئے۔ وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہاکہ یہ دیکھنا چاہئے کہ انہوں نے کیا کہا ہے۔ اگر انہوں نے کچھ باتوں کو منظر عام پر لایا ہے یہ درست ہوسکتے ہیں۔ بی ایس پی قائد مایاوتی نے کہاکہ دھماکوں میں آر ایس ایس قیادت کے رول کے متعلق الزام ایک سنگین کیس ہے اور مرکز کو اسے معمولی حیثیت سے نہیں لینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ کیس کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کی جانی چاہئیں اگروہ خاطی پائے جائیں تو سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ بی جے پی اور اس کی حلیف شیوسینا نے تاہم آر ایس ایس کے خلاف اسیما نند کے الزامات سے متعلق میڈیا رپورٹ کو مسترد کردیا ہے اور اسے بے بنیاد قرار دیا اور انتخابات سے قبل حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بددیانتی پر مبنی سیاسی سرگرمیاں قراردیا۔ جس میں دعویٰ کیا گیا کہ آر ایس ایس قیادت نے ہندو دہشت گرد سازش کو منظوری دی ہے جس میں سمجھوتہ ایکسپریس‘ مکہ مسجد اور اجمیر شریف میں دھماکے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسیما نند نے واضح طورپر اس طرح کی باتیں کہنے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس انٹرویو کی صداقت کے تعلق سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو آڈیو منظر عام پر آیا ہے اس کی صداقت پر بھی سوال ہے۔ مادھو نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ ان چیزوں کو اب سامنے لانے کے پیچھے ایک چال ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسیما نند نے قبل ازیں مجسٹریٹ کے روبرو جاری کردہ بیان میں کہاکہ اس طرح کی چیزکبھی واقع نہیں ہوئی ہے۔ رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے آر ایس ایس نے کہاکہ اس طرح کے غلط پروپگنڈہ سے کانگریس کو فائدہ نہیں ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں