نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
یورپ میں جرمنی کو ہندوستان کا سب سے اہم اقتصادی حلیف ظاہر کرتے ہوئے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے کہاکہ ہندوستان میں فزیکل انفراسٹرکچر کے شعبہ یں یوروپی ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے وسیع تر مواقع ہیں۔ ہندوستان کے دورہ پر آئے ہوئے جرمن صدر جیکھم گواکھ کے اعزاز میں ترتیب دئیے گئے بینکویٹ میں خطاب کرتے ہوئے پرنب مکرجی نے کہاکہ ہندوستانی کمپنیاں جرمنی میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے اور اس کے فوائد حاصل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہیں۔ جہاں تک ہندوستان کا معاملہ ہے اس کے فزیکل انفراسٹرکچر شعبہ میں جرمن کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے وسیع تر مواقع ہیں۔ مکرجی نے کہاکہ ہندوستان بھی ملک میں فروغ پاتی ہوئی صارفین کی مارکٹ میں جرمنی کے چھوٹے اور متوسط صنعت کاروں کی حصہ داری کا خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2012ء کے دوران ہندوستان اور جرمنی کے درمیان باہمی تجارت 17.5 بلین یورو کی رہی ہے۔ مگر دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے وسیع تر مواقع ہیں۔ علاقائی اور باہمی مسائل پر دونوں ممالک کے درمیان مستحکم پارٹنر شپ کی وضاحت کرتے ہوئے مکرجی نے کہاکہ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل اور دیگر ہمہ جہتی اداروں کے بنیادی اصلاحات کیلئے اقدامات جاری رکھنے چاہئیں۔ راشترا پتی بھون سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مکرجی نے کہاکہ ہنوستانی‘ جرمنی کو نہ صرف یورپ میں اپنا سرکردہ حلیف تصور کرتاہے بلکہ وہ جرمنی ترقیات کے شعبہ میں تعاون کیلئے اہم حصہ دار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس تعاون سے ہندوستان میں اڈوانسڈ ٹکنالوجی کو لانے میں مدد ملی اور ملک میں توانائی کی صالحیت میں اضافہ ہوا تاکہ قابل تجدید توانائی کے متبادل وسائل کو فروغ دیا جاسکے۔ جرمنی کو عرصہ دراز سے بہترین ساتھی قراردیتے ہوئے مکرجی نے کہاکہ ہندوستان شراکت کے اقدار پر مبنی ہند۔جرمنی اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو اعلی ترجیح دیتاہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر نے کہاکہ یہ اہمیت کی بات ہے کہ عالمی مسائل جیسے سکیورٹی‘ ترقیات‘ عالمی تجارت اور موسم کے تحفظ میں ہندوستان جرمنی کے ساتھ وسیع سطح پر تال میل کررہا ہے۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں