نیویارک
(پی ٹی آئی)
کرکٹ کی چاہت رکھنے والے ستیہ نادیلاکی سالانہ تنخواہ1.2ملین امریکی ڈالرہوگی۔ستیہ نادیلاکوسافٹ ویرکمپنی مائکروسافٹ کاچیف اگزیکٹیوآفیسرمقررکیاگیاہے۔ستیہ نادیلاکوملنے والے بونس اورشےئرس کوبھی جمع کیاجائے توان کی سالانہ آمدنی18ملین امریکی ڈالر(112کروڑروپئے)تک پہنچ جائے گی۔اس کے علاوہ انہیں دیگرمراعات بھی حاصل رہیں گے۔نئے معاہدہ کے مطابق حیدرآبادی نژادچیف اگزیکٹیوآفیسرکوسالانہ1.2ملین امریکی ڈالرکی شرح پرایک ماہ میں2مرتبہ تنخواہ اداکی جائے گی۔امریکہ میں15دن میں ایک مرتبہ ادائیگی کالزوم ہے۔اس طرح ستیہ نادیلاکی تنخواہ ماہانہ7.5کروڑروپئے ہوگی۔46سالہ ستیہ نادیلا،گذشتہ22برسوں سے مائکروسافٹ سے وابستہ ہیں۔وہ نقدبونس کے بھی مستحق ہوں گے،جوصفرتا300فیصدتک ہوسکتاہے۔اگریہ بھی شامل کرلیاجائے توان کی تنخواہ ماہانہ3.6ملین امریکی ڈالرتک پہنچ جائے گی۔اس کے علاوہ انہیں13.2ملین مرایکی ڈالر کی حدتک شےئرس بھی حاصل ہوں گے۔اس طرح ان لاسالانہ پیکیج18ملین امریکی ڈالرمقررہواہے۔کمپنی کے اگزیکٹیوانسینٹیوپروگرام کے تحت ستیہ نادیلا کی سالانہ تنخواہ مقررکی گئی ہے۔اعلی ترین اگزیکٹیوسال2015کے مالیاتی سال سے13.2ملین امریکی ڈالرسالانہ شےئرس کے اہل ہوجائیں گے۔نادیلاکودیے گئے مائکروسافٹ آفرلیٹرمیں یہ بات بتائی گئی۔ستیہ نادیلا،کمپنی کے بانی بل گیٹس اوراسٹیوبالمرکے بعدتیسرے چیف اگزیکٹیوآفیسرہیں۔چیف اگزیکٹیوآفیسرمقررکیے جانے سے قبل ستیہ نادیلاکمپنی کے کئی اعلی عہدوں پرکام کرچکے ہیں۔وہ پہلے سروراینڈٹولس کے سربراہ تھے۔اس کے بعدانہیں کلاؤڈاینڈانٹرپرائزکی ذمہ داری دی گئی۔آن لائن خدمات اورایڈوراٹائزنگ پلیٹ فارم ڈویژنوں میں بھی وہ کام کرچکے ہیں۔انہوں نے 1992میں مائکروسافٹ سے وابستگی اختیارکی۔
satya nadela to get 112 crores rupees salary per annum
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں