ریاض
(آئی اے این ایس)
خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزنے ان تمام شہریوں کوسزائے قیددینے کیاحکم دیاجومملکت سے باہردیگرممالک میں لڑائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ سزائے قیدکی مدت3تا20سال ممکن ہے۔فرمان کے تحت مقامی،علاقائی اوربین الاقوامی تنظیموں کے ارکان کوبھی سزادی جائے گی۔شاہ عبداللہ کی جانب سے جاری کیے گئے اس حکم نامے کے تحت حکومت کی جانب سے دہشت گردقراردی جانی والی تنظیموں یاگروہوں میں شمولیت یاایک کی تائیدکرنے والے سعودی شہریوں کوبھی یہی سزاسنائی جاسکے گی،چاہے یہ اقدام سعودی عرب میں کیاجائے یابیرون ملک۔شام میں صدربشارالاسدکے خلاف جنگ میں متعددسعودی شہری شریک ہیں اورسعودی حکومت اس جنگ میں چندباغی گروہوں کی حمایت کرتی ہے۔تاہم سعودی حکام کوخدشہ ہے کہ جہادی نظریات والے جنگجوافرادکی توجہ کامرکزان کی اپنی ہی سرزمین نہ بن جائے۔ماضی میں ایسے واقعات دیکھنے گئے ہیں جب افغانستان یابوسنیاسے لوٹنے والے جنگجوؤں نے سعودی شاہی
خاندان کے خلاف کارروائیوں کی کوششیں کی ہیں۔سعودی حکام کے مطابق دہشت گردی کے خلاف یہ نیاقانون ملک میں فوری طورپرنافذکیاگیاہے۔بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس نئے قانون پرتنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ چونکہ اس نئے قانون میں دہشت گردی کی تعریف واضح نہیں کی گئی،اسے پرامن سیاسی مخالفت ختم کرنے کے لیے استعمال کیاجاسکتاہے۔
Saudi Arabia to jail citizens who fight abroad
2014-02-05
تاریخ اشاعت : 2014-02-05
زمرہ
arab-muslim
سعودی عرب سے باہر لڑائی میں شریک افراد کو سزائے قید کا حکم
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں