پاکستانی فنکاروں کی پریس کانفرنس میں شیو سینکوں کی ہنگامہ آرائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-05

پاکستانی فنکاروں کی پریس کانفرنس میں شیو سینکوں کی ہنگامہ آرائی

ممبئی
(ایس این بی )
جنوبی ممبئی میں واقع آزاد میدان میں ممبئی پریس کلب کی عمارت میں جاری پاکستانی صوفی موسیقی کے بینڈ کی پریس کانفریس کے دوران شیو سینا کے رضا کا ر زبردستی گھس گئے ۔ اور انہوں نے پاکستان مخالف نعرے لگانے شروع کردیے ،مظاہرین بھگوا جھنڈے بھی لہرا رہے تھے ۔ پولیس نے کہا کہ شیو سینا کے رضا کار آج دوپہر پریس کانفرنس کے دوران پریس کلب میں داخل ہوگئے اور "پاکستانیوں واپس جاؤ"اور "وندے ماترم "کے نعرے لگارہے تھے ۔ انہوں نے ہنگامہ کرتے ہوئے کرسیوں کو اٹھا کر پھینکنا شروع کردیا اور بینڈ کے فن کاروں کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کی ۔ اس موقع پر فوری طور پر پولیس پریس کلب میں پہنچ گئی اور انہوں نے مظاہرین کو بے دخل کردیا ،لیکن تب تک پریس کانفرنس ختم ہوچکی تھی اور فن کار گھبرائے ہوئے نظر آئے۔ ممبئی پریس کلب کے صدر گر بیر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے اس تعلق سے ریاستی وزیر داخلہ آر آر پاٹل اور جو ائنٹ پولیس کمشنر (لاء اینڈ آرڈر) سدا نند داتے سے فوری طور پر رابطہ کیا ہے ۔ اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ پریس کلب میں زائد پولیس فورس تعینات کی جائے گی ۔ انہوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہند ۔ پاک تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کا خیر کیا جانا چاہئے ،نہ کہ اسے نا کام بنایا جائے ۔ واضح رہے کہ شیو سینا ایک عرصے سے پاکستانی فن کاروں اور ادا کاروں کے مخالفت کرتی رہی ہے ۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیلی ویژن کی اینکر، بیگم نوازش علی اور ادا کارہ وینا ملک کے بگ باس میں شمولیت پر بھی 2010ء میں احتجاج کیا گیا تھا ۔ شیو سینا نے گزشتہ سال سندھی صوفی موسیقی فیسٹول پر بھی ہنگامہ آر ائی کی تھی ،جس میں پاکستانی فن کار شریک ہوئے تھے ۔ پریس کلب کے صدر نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے کچھ نہیں کیا اور خاموش تماشائی بنی رہی ۔ شیو سینا کے ترجمان اخبار سامنا نے ایک روز قبل ہی پریس کانفریس نہ کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ کچھ وقت کے بعد بینڈ کا ممبئی میں ایک شو منعقد ہوگا ۔ آج دوپہر شیوسینا کے قریب 50کارکن ممبئی میں بینڈ پریس کانفرنس میں پہنچ گئے اور نعرے بازی کرنے لگے ساتھ ہی ان لوگوں نے بینڈ کر ارکان کو فوری طور پر ملک چھوڑ کر جانے کی دھمکی دی ۔ پاکستان کا یہ بینڈ صوفی راک نغمے گاتا ہے ، اور اس بینڈ کا ہندوستان کے کچھ فنکاروں کے ساتھ مل کر کنسر ٹ منعقد کیا جاناہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں