واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
امریکہ نے آج کہاہے کہ سفیرنینسی پاویل کی بی جے پی کے وزارت اعظمی کے امیدوارنریندرمودی سے ہوئی ملاقات ہندوستان میں مجوزہ لوک سبھاانتخابات کے پیش نظرسیاسی قائدین اورتاجروں تک جامع رسائی حاصل کرنے کاایک حصہ ہے۔ہندوستان میں عالم انتخابات سے قبل پاویل اورامریکی قونصل جنرل،ہندوستان بھرکے سینئرسیاسی لیڈرس،تجارتی اداروں اوراین جی اوزسے مکمل طورپرربط پیداکررہے ہیں۔وزارت خارجہ کی ڈپٹی ترجمان میری ہرف نے اپنی نیوزٹیلی کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کویہ بات بتائی۔انھوں نے مودی اورپاویل کے درمیان ملاقات کے دوران استفسارپرکہاکہ حقیقتامتذکرہ سلسلہ نومبر میں شروع ہوااوراس وقت سے پاویل ہندزمریکہ تعلقات پرنظریات کوجاننے کے علاوہ اپنے خیالات کوبانٹتے رہے ہیں۔انھوں نے کانگریس پارٹی کی سینئرلیڈرشپ سے بھی ملاقات کی تاکہ اسی طرح کے مذاکرات کئے جاسکیں۔واضح رہے کہ پاویل نے9برس سے جاری بائیکاٹ کاسلسلہ ختم کرتے ہوئے کل گاندھی نگرمیں چیف منسٹرگجرات سے ملاقات کی۔ہرف نے کہاکہ ان کاملک لوک سبھاانتخابات کے بعدبھی ہندوستانی حکومت کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے سرگرداں ہے۔ان کے مطابق ہند۔امریکہ پارٹنرشپ نہایت اہم اوراسٹراٹیجک نوعیت کی حامل ہے اورہندوستانی عوام جس حکومت کوبھی منتخب کریں،واشنگٹن اس کے ساتھ تعلقات کومزیدآگے بڑھانے پرتوجہ کوزکئے ہوئے ہے۔ہرف نے پاویل اورمودی کے درمیان تقریباایک گھنٹہ تک ہوئی بات چیت کے بعدیہ بیان جاری کیا۔ااس میٹنگ کے تعلق سے انھوں نے کہاکہ اس طرح کی میٹنگس کااصل مقصدہندوستانی سیاستدانوں کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کوبہتربناناہے۔انھوں نے مزید کہاکہ مجھے علم ہے کہ مودی۔پاویل ملاقات پرسب کی کافی توجہ رہی تاہم یہ ہندوستانی سیاستدانوں تک رسائی کے ہمارے پروگرام کاایک حصہ رہا۔
Powell-Modi meeting a pragmatic necessary step
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں