ہند آسٹریلیا تعلقات نئی بلندیوں پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-15

ہند آسٹریلیا تعلقات نئی بلندیوں پر

ملبورن
(پی ٹی آئی)
ہند۔آسٹریلیاتعلقات ایک نئے شعورتک پہنچ چکے ہیں تاہم دونوں ممالک میں خانگی شعبہ کی سطح پرسرمایہ کاری میں اضافہ اورتجارت ودیگرحالات کومزیدبہتربنانے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک کے مابین ہوئے باہمی مذاکرات میںیہ کلیدی باتیں سامنے آئیں۔ہند۔آسٹریلیاراونڈ ٹیبل مذاکرات کے بعدفریقین نے پنے بیان میں کہاکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات ایک نئی بلندی پرپہنچیں جن میں معیشت،تعلیم اورپالیسی اسٹا بلشمنٹس شامل ہیں نیزخطہ میں اپنے مفادکوبہتربنانے کیلئے دونوں ممالک کوباہمی طورپرمزیداقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔یہ راونڈٹیبل کانفرنس سڈنی اورملبورن میں3تا6فروری منعقدہوئی۔اس دوران رسمی طورپراعلی مذاکرات ہوئے۔مذاکرات کے دوران دیگرترجیحات کی بھی نشاندہی کی گئی جن میں باہمی تعلقات کوبہتربنانااوردونوں ممالک کوایک دوسرے سے مزیدباہم مربوط کرناشامل ہے۔کانفرنس کے بعددئیے گئے بیان میںیہ تجویزبھی پیش کی گئی کہ سائبرسکیوریٹی اورانٹرنیٹ گورننس کے علاوہ دیگرامورمیں مزیدتال میل ضروری ہے۔اس کے علاوہ دونوں ممالک نے اس بات پربھی اتفاق کیاکہG20۔ایسٹ ایشیاسمٹ،انڈین اوشین رم اسوسی ایشن اورہندوستانی بحریہ جیسے فورمس میں بھی قریبی طورپراقدامات کرنے چاہئیں۔ان مذاکرات میں ڈپلومیسی،تھنک ٹینکس،اعلی تعلیم،سیاست تجارت اورمیڈیاکی زائداز60سرکردہ شخصیتوں نے شرکت کی۔
2014 Australia-India Roundtable

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں