طالبان کی دھمکیوں پر عمران خان کا ردعمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-15

طالبان کی دھمکیوں پر عمران خان کا ردعمل

اسلام آباد
(آئی اے این ایس)
تحریک انصاف پارٹی کے صدرعمران خاں نے کہاکہ کسی جبرامسلمان بناناقرآن اورسنت کے خلاف ہے۔عمران خاں نے پاکستانی طالبان کے حالیہ بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے ان خیالات کااظہارکیا۔پاکستانی طالبان نے اسمعیلہ اورکالاش عوام کے تعلق سے حال میں بیان جاری کیا۔اسمعیلہ اورکالاش عوام پاکستان کی چترال وادی میں بھاری تعدادمیںآبادہیں۔چترال وادی صوبہ خیبرپختون خواکاایک ضلع ہے۔صوبہ خیبرپختون خوامیں تحریک انصاف پارٹی کی حکومت ہے۔تحریک طالبان پاکستان نے2فروری کو50منٹ کے ویڈیومیں کالاش اوراسمعیلہ مسلمانوں کے خلاف مسلح مہم چلانے کااعلان کیا۔ویڈیومیں کالاش قبیلہ کے لوگوں کودھمکی دی گئی کہ وہ اسلام قبول کرلیں ورنہ مرنے کیلئے تیارہوجائیں۔کالاش ایک ایساقبیلہ ہے جن کی تعدادصرف3500ہے۔کالاش قبیلہ کے لوگوں سے کہاگیاکہ وہ اسلام قبول کریں ورنہ ان کا
صفایاکردیاجائے گا۔کالاش قبیلہ والوں کووارننگ دی گئی کہ اسلام قبول نہ کرنے پرانہیں اوران کی تائیدکرنے والے مغربی ایجنٹوں کومٹادیاجائے گا۔عمران خاں نے طالبان کی دھمکیوں پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ کسی کوجبرامسلمان بناناقرآن شریف اورسنت کے خلاف ہے۔عمران خاں نے کہاکہ ڈرادھمکاکرمسلمان بنانااسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی تحریک انصاف پارٹی سماج کے تمام لوگوں کااحترام کرتی ہے۔معاشرہ کے تمام گروپوں نے پاکستان کی ترقی میں حصہ لیاہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرہ میں شامل تمام عوام نے ملک کی ترقی میں حصہ لیاہے۔کسی کسی پردباؤ ڈال کرمسلمان بنانااسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔طالبان کی جانب سے کالاش قبیلہ اوراسمعیلہ فرقہ کودی گئی دھمکی کی انہوں نے مخالفت کی۔عمران خاں نے کہاکہ ملک میں تشددکی لہرچل پڑی ہے۔تشددکی یہ صورت حال ختم ہوجانی چاہےئے۔سماج کے تمام طبقات کی جان ومال کی حفاظت کی طمانیت دنیاحکومت اورملک کی ذمہ داری ہے۔
Taliban threats to other communities deviation from Islam: Imran

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں