شمالی وزیرستان میں پاکستانی جٹ طیاروں کا حملہ - 30 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-26

شمالی وزیرستان میں پاکستانی جٹ طیاروں کا حملہ - 30 ہلاک

پشاور
(پی ٹی آئی )
پاکستانی جٹ طیاروں کی بمباری میں 30دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ پاکستانی جٹ طیاروں نے شمالی وزیر ستان شوال وادی میں بمباری کی ۔ یہ علاقہ جنوبی وزیر ستان سے متصل ہے ۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانے اس بمباری میں تباہ ہوگئے ۔ صبح کے اوقات میں کی گئی بمباری سے 30دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ۔ شمالی اور جنوبی وزیر ستان کی سرحد کے قریب کے علاقوں میں واقع دہشت گرد وں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ شمالی وزیر ستان کے گھر یوموضع پر بھی بمباری کی گئی ۔ ہوائی حملے زیادہ تر د تاکھیل اور شوال علاقے پر کئے گئے ، جہاں دہشت گردوں کے تربیتی مراکز ہیں ۔ دہشت گردوں نے شمالی اور جنوبی وزیر ستان کے درمیانی علاقے پر قبضہ کر کے لڑاکا تربیت کے مراکز قائم کئے ۔ اس علاقے میں خودکش بمباروں کو بھی تیار کیا جاتا ہے ۔ پاکستانی فوج نے انٹلی جنس کی بنیاد پر محدود فوجی کاروائی کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری قبائیلی علاقوں میں ہوائی حملوں سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ جلد ہی مکمل فوجی کاروائی کی شروع ہوگی ۔ اس علاقے سے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے نقل مقام شروع کردیا ہے ۔ حکومت نے مغویہ 23فوجیوں کا طالبان سے امن مذاکرات بند کردیئے اور طالبان کے خلاف ہوائی حملوں کا سلسلہ شروع کردیا ۔ ان مسلسل ہوائی حملوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت دہشت گرد وں کے خلاف مکمل جنگ چھیڑ ے گی ۔ حکومت نے کہا کہ وہ اب بھی طالبان سے امن مذاکرات شروع کرنے تیار ہے ۔ تاہم حکومت نے کہا کہ طالبان جنگ بندی کا اعلان کریں ۔ وزیر اعظم کے کارجی امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان سے امن مذاکرات کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے تاہم طالبان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ لرائی بند کردیں ۔ آج شوال وادی میں کئے گئے ہوائی حملے میں دہشت گرد وں کے اڈے پوری طرح تباہ ہوگئے اور 30دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ پاکستانی فوج کے ہوائی حملے ایک ہفتہ سے مسلسل جاری ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان ابتدائی ہوائی حملوں کے بعد پاکستانی فوج مکمل مہم شروع کردے گی ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ انتہا پسندوں کے خلاف شمالی وزیر ستان میں کاروائی کرنے مشاور ت جا ری ہے ۔ دریں اثنا حکومت نے ٹی ٹی پی کے ساتھ امن مذاکرات بر قرار رکھتے ہوئے دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف چن کاروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ میدیا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ملک کے دستور آئین کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل رہے گی ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر قیادت وفاتی کا بینہ اجلاس نے تحریک طالبان پاکستان سے غیر مشروط لرائی بندی معاہدہ کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کو بھی منظوری دی گئی جس کے تحت پاکستان ، دہشت گردی اور داخلی سیکیورٹی چیلنجیز سے مقابلہ کے لیے پوری طرح تیار رہے گا ۔ حکومت پاکستان اس پالیسی کو جامع بنانے کی کوششیں کر رہی ہے ۔ اجلاس سرکاری سطح پر کوئی تذکرہ تو نہیں آیا ۔ تاہم میڈیا نے بتایا کہ کابینہ نے بیک وقت منتخب اڈوں اور مقامات پر فوجی (فضائی) کاروائی اور امن مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ دان نیوز چینل نے بتایا کہ نواز شریف نے اجلاس کے دوران ملک میں دستوری قوانین کو بہر قیمت نافذ کرنے سے متعلق عزم مصمم کا اظہار کیا ۔
Jet planes bomb hideouts in North, South Waziristan killing 30 militants

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں