اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
تہران کے خلاف پابندیوں کے سبب پاکستان ۔ ایران گیس پائپ لائن پراجکٹ زیرالتوا رکھ دیا گیا ہے ، جس کے نتیجہ میں پاکستان کی ان امیدوں پر اوس پرگئی ہے کہ اسے عنقریب کم خرچ توانائی وسائل ہوجائیں گے جن کی مدد سے ملک میں توانائی بحران کا سنگین مسئلہ حل ہوجائے گا ۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ اگر ایران پر عائد الاقوامی تحدیدات واپس لے لی جائیں تو اس پراجکٹ کی تکمیل اندرون 3سال ممکن ہے تاہم فی الوقت اس جانب پیشرفت ناممکن ہے کہ ایران کے خلاف تحدیدات عائد ہیں اور یہ انتہائی سنگین مسئلہ ہے ۔ ایران ۔ پاکستان گیس پائپ لائن معاہدہ دستخط 2009میں ہوئے تھے تاہم پاکستان میں اس پراجکٹ پر عمل آوری کا آغاز نہ ہوسکا ۔ عباسی نے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ کے ایوان زیریں )میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پراجکٹ کا نہ صرف ڈیزائن تیا ر ہے بلکہ ٹنڈرس بھی طلب کئے جاچکے ہیں تاہم کسی نے اس میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا ۔
Iran-Pakistan gas pipeline project pending
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں