خطہ میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا مطالبہ - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-14

خطہ میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا مطالبہ - نواز شریف

انقرہ
(آئی اے این ایس )
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے 2014کے اختتام تک افغانستان سے ناٹو افواج کے انخلا کے بعد تمام متعلقہ فریقین سے خطہ میں امن و سکیورٹی کو یقینی بنانے کی کوشش کی درخواست کی ۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے انقرہ میں ترکی ۔ پاکستان ۔ افغانستان سہ فریقی اجلاس سے قبل نواز شریف کے ایک تحریری بیان کے حوالہ سے بتایا کہ توقع ہے کہ انخلا عمل کے دوران امن وسلامتی کی برقراری کو یقینی بنایا جائے گا ۔ شریف نے مستقل قیام امن سے متعلق راہ کے انتخاب اور اس سفر میں کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ نواز شریف نے کہا کہ اسلام آباد ، آزاد اور متحدہ افغانستان کی تائید کرتا ہے اور اس بات سے پر امید ہے کہ ناٹو افواج کے انخلاسے افغانستان کی امن سلامتی مساعی متاثر نہیں ہوگی ۔ نواز شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے 3روزہ دورہ تر کی پر چہارشنبہ کو انقرہ پہنچے ۔ قلب ایشیاء میں امن سے موسوم اجلاس کا انعقاد ،افغانستان میں اہم سیاسی وسیکیورٹی منتقلی کے تناظر میں ہے جن میں 15اپریل کو صوبائی کونسل وصدراتی انتخابات کے علاوہ 2014کے اختتام تک افغانستان سے ناٹو افواج کی روانگی بھی شامل ہے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کی مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومتی کمیٹی کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت اطمینان بخش ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے فوج کی حمایت حاصل ہے ۔ اے پی پی کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ ،طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے ،۔ انقرہ پہنچنے کے بعد ترک صدر عبداللہ گل نے چارشنبہ کو صدارتی محل میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ اس عشائیے میں افغان صدر حامد کرزئی نے بھی شرکت کی ۔ ترکی پاکستان اور افغانستان کی اس سہ فریقی کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے تینوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی مذاکرات ، سیکورٹی تعاون اور ترقی کے لیے اشتراک بڑھانا ہے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ افغانستان میں استحکام اور جمہوریت پاکستان کے امن کے لیے بہت ضروری ہے ۔
Pakistan committed to Afghan-led peace process, says Nawaz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں