پرانے شہر کی خبریں - old city news 14 feb 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-14

پرانے شہر کی خبریں - old city news 14 feb 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-feb-14

(اعتماد نیوز)
جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی ورکن اسمبلی چندرائن گٹہ ،جمعہ 14فروری کو 4بجے شام بلدی ڈویژن چندرائن گٹہ میں 10. 74کروڑ روپے لاگت کے ترقیاتی کاموں اور بلدی ڈویژن کنچن باغ میں 2.35کروڑ لاگت کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے ۔ مہمانان خصوصی جناب محمد حسین میئر گریٹر حیدرآباد ،مسٹر سومیش کمار کمشنر بلدیہ گریٹر حیدرآباد دیگر بلدی عہدیدار ،حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے مجلسی کار پوریٹرس مسرس قوی انصاری (چندرائن گٹہ)،محمد ممتاز علی (کنچن باغ)کے علاوہ مرزا مصطفی بیگ سلیم ،ڈاکٹر یوسف نقشبندی ، منصورعولقی۔صمد بن عبدات ،تارابائی ،عائشہ روبینہ ہوں گے ۔ چندرائن گٹہ ڈویژن میں ترقیاتی کاموں میں اولڈ شعیب ہوٹل ،DRDLروڈتاحافظ بابا نگر ،تالاپور چرچ گیٹ تعمیرسی سی روڈ لاگت ایک 94لاکھ ،تعمیر باکس ٹائپ نالہ جی ایچ ایم سی بمقام سنی گارڈن بابا نگر لاگت 6کروڑ 83لاکھ ،حافظ بابانگر Hبلاک ،Cبلاک ،Bبلاک کی تعمیر ایس ڈبلیو ڈرین لاگت 68لاکھ روپے ،بمقام عمر کالونی بابانگرتعمیر ایس ڈبلیو ڈرین لاگت 27لاکھ ،داس ہائی اسکول چندرائن گٹہ کے قریب تعمیر ایس ڈبلیو ڈرین لاگت 23لاکھ ،کمہارواڑی چندرائن گٹہ میں سی سی روڈ لاگت 73لاکھ روپے ، بلدی ڈویژن کنچن باغ، میں ترقیاتی کام بمقام حافظ بابانگر Aبلاک ۔ افتتاح بلڈنگ گورنمنٹ ہاسپٹل لاگت 80لاکھ ۔ افتتاح اکبر او یسی وارڈ کمیونٹی ہال بلڈنگ لاگت 25لاکھ روپے ، مہیلا بھون بلڈنگ لاگت 20لاکھ ، لابئر یری ہال بلڈنگ لاگت 15لاکھ ،دیگر مقامات بمقام حافظ بابانگر Aبلاک اور Cبلاک لاگت 20لاکھ روپے ،حافظ بابانگر پہاڑی علاقہ میں سی سی روڈ (QQUDA)کی تعمیر لاگت 20لاکھ ،حافظ بابانگر Cبلاک سی سی روڈ کی تعمیر لاگت 45لاکھ جی ایم نگر ،پھسل بنڈہ میں مسجد ظفریہ کے ریمپس سیڑھیاں لاگت 10لاکھ کا افتتاح شامل ہے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں