اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان نے آج کہا کہ وہ سعودی عرب کو جے ایف 17تھنڈرلڑاکا طیارے اور ٹریز طیارے فروخت کرنے پر غور کر رہا ہے ۔ تاہم پاکستان نے اس بات کی تردید کی کہ وہ سعودی عرب سے نیوکلیر تعاون کی بات چیت کر رہاہے ۔ سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز السعود 15تا17فروری پاکستان کا دورہ کر نے والے ہیں ۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے بات چیت کی جائے گی ۔ دفتر خارجہ ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ سعودی ولی عہدکے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کو فروغ دینے بات چیت کی جائے گی اور حربی سامان ، سعودی عرب کو فروخت کرنے بات چیت کی جائے گی ۔ تسنیم اسلم نے مغربی ابلاغیہ میں دی گئی ان خبروں کی تردید کی کہ پاکستان سعودی عرب سے نیوکلیر تعاون کرنے بات چیت کر رہا ہے ۔ 2011میں وزیر دفاع بننے کے بعد سعودی ولی عہد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے ۔ سعودی پرنس دورہ پاکستان میں صدر ممنوں حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے ۔ کیا پاکستانی فوج سعودی عرب میں تعینات کی جائے گی ۔ اس پر اسلم نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی فوج رکھنے کے تعلق سے کوئی واضح بات نہیں ہوئی ہے تاہم پاکستانی فوج کے ماہرین سعودی عرب کی فوج کو تربیت دے رہے ہیں ۔ سعودی عرب اور پاکستان روایتی طور پر بہترین اور قریبی دوست ہیں ۔ افغان مسئلہ پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔
Pakistan looks to sell JF-17 fighter jets to Saudi Arabia
2014-02-14
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں