ممتا پہلے ایک ذمہ دار وزیر اعلی بنیں - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-02

ممتا پہلے ایک ذمہ دار وزیر اعلی بنیں - کانگریس

کولکاتا۔
(ایس این بی)
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے دہلی چلو نعرے کا مذاق بناتے ہوئے کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ ان کو پہلے وزیراعلیٰ کے طورپر اپنا فرض پورا کرنا سیکھنا چاہئے، اس کے بعد ہی انہیں وزیراعظم کا خواب دیکھنا چاہئے۔ کانگریس کے رہنما اور مرکزی وزیر دیپا داس منشی نے کہاکہ وہ ہمیشہ ہی وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتی رہتی ہیں کوئی بھی ایسا خواب دیکھ سکتا ہے لیکن وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے سے پہلے انہیں بطور وزیراعلیٰ اپنا فرض پورا کرنا سیکھنا چاہئے ریاستی حکومت خواتین اور عام آدمی کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اپنے حلقہ رائے گنج میں ایمس کی مانگ کو لے کر کانگریس کی بھوک ہڑتال کے موقع پر دیپا نے کہاکہ وزیراعظم بننے کا خواب ایک طرف رکھ دیا جائے اور عورتوں کو تحفظ دینے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئے خواتین کے خلاف عصمت دری اور جبر روزمرہ کی چیزیں بن گئی ہیں۔ راج شاہی ختم کرنے سے متعلق ممتا کے بیان پر کانگریس کے لیڈر شکیل احمد نے کہاکہ ان کا تاریخ کا علم بہت کمزور ہے کیونکہ راج شاہی تو 1947ء میں برطانوی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہوگئی انہوں نے کہا کہ وہ کس راج شاہی کی بات کررہی ہیں۔ ہندوستان میں جمہوری حکومت ہے لیکن اگراس میں جمہوری حکومت میں اگر کوئی راج شاہی اور آمریت لانے کی کوشش کرہی ہے تو وہ ممتا بنرجی کی حکومت ہے۔ بی جے پی کے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی کو لے کر شکیل احمد نے کہاکہ ممتا بنرجی وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہی ہیں وہ نریندر مودی کے موضوع پر واضح رخ کے ساتھ سامنے نہیں آئی ہیں۔ نریندر مودی اور راج ناتھ سنگھ ان کی تعریف کرچکے ہیں، تمام لوگ اس کا مطلب سمجھتے ہیں۔ جمعرات کو کولکاتا میں ایک ریلی میں لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کی مہم شروع کرتے ہوئے ممتا نیکہا تھا کہ ہم مرکز میں نہ تو نسل پرست(ونش وادی) حکومت چاہتے ہیں اور نہ ہی فسادیوں کی حکومت کے حق میں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں