سعودی عرب میں محروس ہندوستانی ملازم رہا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-10

سعودی عرب میں محروس ہندوستانی ملازم رہا

دبئی
(آئی اے این ایس)
ایک ہندوستانی ورکرکوجسے4سال قبل سعودی عرب میں اپنے ساتھی کی موت کی وجہ بننے پرجیل میں ڈال دیاگیاتھا،صوبائی گورنرکی ہدایت پررہاکردیاگیا۔سعودی عرب کے اثیرصوبہ کے گورنرپریس فیصل بن خالدنے ہندوستان کی ریاست بہارکے متوطن محمدظہیرکی رہائی کاحکم دیا۔انہوں نے مقدمہ کے دیگراموراورانسانی بنیادوں پرغورکرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا۔عرب نیوزنے ہفتہ کویہ بات بتائی۔چارسال قبل یمنی سرحدکے قریب محمدظہیرروڈرولرچلارہاتھا،جب کہ بنگلہ دیش کاساکن اس کاساتھی روڈرولرکے نیچے آکرماراگیا۔اس کے بعدسے محمدظہیرجیل میں تھا۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایاگیاکہ ظہیرکوکتنی میعادتک جیل میں رکھنے کی سزادی گئی تھی۔ظہیرنے عدالت میں بحث کے دوران کہاکہ اسے روڈرولرکے سامنے آتاہواکوئی نظرنہیںآیا۔عدالت نے مہلوک کے خاندان کو80ہزار(تین لاکھ سعودی ریال)کی رقم بطورخون بہااداکرنے کاحکم دیاتھا۔کئی سعودی شہری ظہیرکی تکالیف کودیکھ کراشکبارہوگئے تھے اورخون بہااداکرنے کے لئے اس کی مددکی۔انہوں نے ایک لاکھ پچاس ہزارسعودی ریال جمع کیے،تاہم مہلوک ورکرکے ورثاء نے اس رقم کوقبول کرنے سے انکارکردیا۔فارنسک رپورٹ میں بعدازاں بتایاگیاکہ مہلوک کے جسم سے زہریلی شئے برآمدہوئی۔فارنسک رپورٹ کی بنیادپریہ فیصلہ کیاگیاکہ موت کی وجہ زہریلی شئے بھی ہوسکتی ہے،جس کے باعث وہ روڈرولرکے راستہ میں بے ہوش پڑارہا۔جیل کے عہدیدارمحمدحسین عمری نے گورنر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی اوران سے اس کیس پرغورکرنے کی درخواست کی۔بتایاجاتاہے کہ ظہیرجلدسے جلدوطن واپس ہونے کاخواہاں ہے۔اس نے اس کیس کے بارے میں مزیدتفصیلات کاانکشاف کرنے سے انکارکیا۔
Jailed Indian worker freed in Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں