ایران کے نیوکلیر پروگرام پر مذاکرات مثبت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-10

ایران کے نیوکلیر پروگرام پر مذاکرات مثبت

دبئی
(یواین آئی)
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے انسپکٹروں نے کہاہے کہ ایران کے نیوکلیائی پروگرام کے بارے میں ان کی بات چیت ہفتے کے روزمثبت رہی اورمزاکرات کاعمل آج دوسرے دن بھی جاری رکھنے کافیصلہ کیاگیا۔ایران کی سرکاری نیوزایجنسی نے ترجمان بہروزکمل بندی کے حوالے سے بتایاکہ دونوں فریق مذاکرات سے خوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ بات چیت مثبت طریقہ سے چل رہی ہے اوراس میں پیش رفت ہورہی ہے۔انہوں نے مذاکرات کی پیش رفت کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔دونوں فریقوں کے درمیان ہفتے کوبات چیت شروع ہوئی۔اقوام متحدہ کی نیوکلیائی توانائی ایجنسی کوامیدہے کہ وہ ایران کوجوہری بم بنانے کے بارے میں طویل عرصہ سے جاری شبہات کودورکرنے کے لئے قدم اٹھانے پرراضی کرلے گا۔ایران طویل عرصہ سے الزام کی تروید کرتااورکہتاآرہاہے کہ نیوکلیائی بم بنانے کااس کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔تہران سے اے ایف پی کے بموجب ایران نے اقوام متحدہ کے نیوکلیرنگرانکار ادارہ کے ساتھ بات چیت کے دوران مزید7عملی اقدامات سے اتفاق کرلیا۔ان اقدامات کامقصدتہران کے نیوکلیرپروگرام کی نگرانی میں مزیدشفافیت لاناہے۔ایک اعلی عہدیدارنے یہ بات کہی۔ایرانی کے قاصدبرائے آئی اے ای اے رضانجفی نے کہاکہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی کے ساتھ تعاون کے سلسلہ میں مزید7عملی اقدامات سے اتفاق کیاگیا۔ان پر15مئی تک عمل آوری کی ضرورت ہے۔ایرانی میڈیانے آئی اے ای اے کے5ماہرین اورایران کے نیوکلیرشعبہ کے عہدیداروں کے درمیان بات چیت کے بعدجاری کردہ مشترکہ بیان کے حوالے سے یہ ریمارکس پیش کئے۔بات چیت کی کوئی تفصیلات پیش نہیں کی گئی۔بتایاجاتاہے کہ نجفی نے کہاکہ آئی اے ای اے کے ڈائرکٹرجنرل یوکیاامانو،ایجنسی کے بورڈآف گورنرس کوبریفنگ دیں گے۔نجفی نے کہاکہ تعمیری،تکنیکی اجلاسوں میں ان عملی اقدامات پرعمل آوری میں پیشترفت کاجائزہ لیاگیا۔11نومبرکوکی گئی معاملت کے تحت ایران کوان اقدامات پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔معاملت کے تحت ایران کوعملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن میں اراک میں بھاری پانی کے ریسرچ ری ایکٹرکے نامکمل مقام اورجنوب میںیورانیم کی کان کے دورے کرناشامل ہیں
UN nuclear watchdog sees 'good' progress with Iran, much work remains

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں