حیدرآباد دنیا کے 10 سستے شہروں میں دوسرے مقام پر - سروے رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-26

حیدرآباد دنیا کے 10 سستے شہروں میں دوسرے مقام پر - سروے رپورٹ

حیدرآباد دنیا کے 10سستے شہروں میں سرفہرست ہے۔ آفس کیلئے جگہ کا حصول اور کرایہ کی ادائیگی قابل متحمل بن گئی ہے۔ تلنگانہ پر سیاسی عدم استحکام کے درمیان حیدرآباد کے اہم مقامات کے کرایوں میں زبردست گراؤٹ آگئی اور روپئے کی قدر میں کمی بھی اس کی وجہہ بتائی جارہی ہے۔ گلوبل ریالیٹی کنلسٹنٹ ڈی ٹی زیڈ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے دیگر 4 شہروں چینائی، پونے، بنگلوراور کولکتہ بھی 10 سستے شہروں میں شامل ہیں جہاں پر آفسکیلے جگہ کم کرایہ میں دستیاب ہوجاتی ہیں۔ ڈی ٹی زیڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ روپئے کی قدر میں گراوٹ اور حیدرآباد کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی کیفیت کے باعث کرایوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کنسلٹنٹ ایجنسی نے دنیا بھر میں آفس کیلئے دستیاب جگہ اور کرایہ سے متعلق اپنے سروے کا 17واں ایڈیشن جاری کیاہے۔ دنیا بھر میں 138 مارکٹوں میں آفس کیلئے اصل مقامات پر کرایہ کا تجزیہ کیا گیا ۔ چینائی کو دنیا کے سب سے سستے مقامات میں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ اس کے بعد پونے اور بنگلور کو علی الترتیب چوتھا اور پانچواں مقام حاصل ہوا ہے۔ 2013ء میں فی آفس کی جگہ کی لاگت 3ہزار ڈالر سالانہ بتائی جارہی تھی اور ہندوستان اور چین میں ٹائرIIمارکٹس کیلئے 100 سستے مقامات میں شمار کیا جارہا ہے۔ ڈی ٹی زیڈ کے ہندوستانی ریسرچ سربراہ روہت کمار نے بتایاکہ حیدرآباد میں آفس کرایوں میں کمی کی جہہ سیاسی عدم استحکام سمجھا جارہا ہے۔ یہاں پرکمرشیل کرایوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ 2013ء میں فی ماہ 45روپئے فی مربع فیٹ کرایہ لیا گیا جبکہ 2012ء میں یہی کرایہ فی مربع فٹ 58روپئے تھا۔

Hyderabad is the world's second most affordable office market

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں