جنوبی بحر چین پر نئے دفاعی زون کے خلاف انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-02

جنوبی بحر چین پر نئے دفاعی زون کے خلاف انتباہ

واشنگٹن /بیجنگ
(پی ٹی آئی )
امریکہ بیجنگ کو جنوبی بحر چین میں نئے فضائی دفاع شناختی نظام علاقہ (اے ڈی آئی زیڈ)قائم کرنے کے خلاف انتباہ دیا ہے ۔ ایسی اطلاعات عام ہورہی ہیں کہ چین ،علاقہ میں ایک اور اے ڈی آئی قائم کرنے کا مقصد یہ بنارہا ہے جبکہ پڑوسی ممالک کے ساتھ علاقائی تنازعہ جاری ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان میری ہارف نے صحافیوں کو بتایا کہ جنوبی بحر چین کے بعض حصوں میں اے ڈی آئی زید زون کے قیام کو اشتعال انگیز اور یکطرفہ کاروائی باور کیا جائے گا ،جس سے خطہ میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا ۔ امریکہ ،موجود صورتحال میں جنوبی بحر چین سے متعلق علاقائی تنازعات سفارتی سطح پر حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے ۔ میری ہارف نے کہا کہ ہم پہلے بھی یہ واضح کرچکے ہیں کہ فریقین کو ایسے زون قائم کرنے یا دیگر انتظامی ضوابط کے اعلان سے گریز کرنا چاہئے ۔جن سے متنازعہ آبی علاقوں میں دیگر ممالک کی سر گرمیاں متاثر ہوتی ہوں یا ان پر پابندی عائد ہونے کا اندیشہ ہو ۔ بلا شبہ چین سے ایسے عمل سے گریز کی درخواست ضروری ہے ۔ جاپانی میڈیا میں ایسی اطلاعات عام ہورہی ہیں کہ چین ایک اور اے ڈی آئی زیڈ کے اعلان کے منصوبہ پر غور کر رہا ہے ۔ یہاں یہ یاد دہانی بیجانہ ہوگی کہ چین سے یکطرفہ طور پر رائے ڈی آئی زیڈ قائم کرکے علاقہ سے گذرنے والے طیاروں کو شناخت ظاہر کرنے کا لزوم عائد کردیا تھا ۔ پنٹگان ترجمان آرمی کرنل ،اسٹیون وارین نے بتایا کہ میں اس حقیقت سے آگاہ نہیں کہ چین نے جنوبی بحر چین میں ایک اے ڈی آئی زیڈ قائم کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق ہمارا موقف واضح ہے جس میں ترمیم یا تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ۔ ہم قبل ازیں قائم کردہ زون کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں ۔ دریں اثنا ر پبلکن سنٹر مار کو روبیو نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا کہ ایک چینی فوجی جہاز نے امریکی میزائل کروز ر یو ایس ایس کاؤ پینس کا بین الاقوامی آبی حدود میں راستہ روکا تھا جس سے امریکی بحریہ عملہ کی حیات وسلامتی خطرہ سے دو چار ہوگئی تھی ۔ وزیر خارجہ جان کیری کے نام رو بیو نے ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ گذشتہ دسمبر میں چین کا یہ رویہ غیر ذمہ دار نہ تھا جس سے امریکی جہازوں کے تئیں چین کے جار حانہ رویہ کا اظہار ہوتا ہے ۔ بین الاقوامی آبی یا فضائی حدوود میں ایسی کاروائیاں نا قابل بر داشت ہیں ۔
US warns China against new air defense zone

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں