تیسرے محاذ کیلئے سرگرمیاں تیز - 11 جماعتوں کی صف آرائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-11

تیسرے محاذ کیلئے سرگرمیاں تیز - 11 جماعتوں کی صف آرائی

چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور دائیں بازو کے قائدین نے آج یہاں سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا( صدر جنتادل ایس) کی قیام گاہ پر، ناشتہ پر ملاقات کی اور آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے ایک غیر کانگریسی، غیر بی جے پی"تیسرے محاذ" کی صورت گری پر تبادلہ خیال کیا۔ آج منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی جماعتوں کے قائدین کا ایک رسمی اجلاس، پارلیمنٹ کے توسیع شدہ سرمائی اجلاس کے بعد منعقدہوتاکہ "تیسرے محاذ" کی جامع صورت گری کی جائے۔ ناشتہ پر منعقدہ اجلاس میں مارکسی رہنما پرکاش کرت، سینئر سی پی آئی لیڈر اے بی بردھن اور فارورڈ بلاک کے جنرل سکریٹری دیبا برتا بسواس نے شرکت کی۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی فورس کے اتحاد کا پیام دینے ایک یا دو مشترکہ عوامی ریالیاں منعقد کی جاسکتی ہیں لیکن پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد11جماعتوں کے قائدین کی میٹنگ کے بعد ہی اس منصوبہ کو ٹھوس شکل دی جائے گی۔ جنتادل (ایس) کے سکریٹری جنرل دانش علی نے ،جنہوں نے آج منعقدہ اجلاس میں شرکت کی بتایاکہ "یہ اجلاس غیر رسمی تھا چونکہ چیف منسٹر بہار دہلی میں تھے اس لئے قائدین نے ناشتہ پر ملاقات کا فیصلہ کیا اور آنے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک غیر کانگریسی، غیر بی جے پی اتحاد تشکیل دینے کی حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ اس بات پر اتفاق رائے ہوا کہ 11 جماعتوں کے قائدین نے جو پارلیمنٹ میں ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے گذشتہ 5جنوری کو یکجا ہوئے تھے، دہلی میں ایک اجلاس منعقد کریں گے اور آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے"۔ آج منعقدہ اجلاس، ایک تیسرے متبادل کی تشکیل کا پیش خیمہ سمجھا جارہا ہے۔ اجلاس کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے دیوا گوڑا نے کہاکہ تمام 11جماعتوں نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے بعد اجلاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے دیگر پروگراموں کی صورت گری کی جائے۔ پرکاش کرت نے کہاکہ تیسرے محاذ کی تشکیل کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر آج غور کیاگیا۔ "چونکہ نتیش کمار، دہلی میں ہیں، ہم اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے، ان سے راست بات چیت کی۔ ہم، تیسرے محاذ کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر غور کررے ہیں"۔ نتیش کمار نے بھی اخبار نویسوں کو بتایاکہ "آج کا اجلاس، غیر بی جے پی اور غیر کانگریسی جماعتوں کا غیر رسمی اجلاس تھا۔اسی دوران مارکسی رہنما سیتارام یچوری نے 11جماعتوں کے امکانی اتحاد کو "فرسٹ فرنٹ" کا نام دیا اور کہاکہ اس کا مقصد ایسی پالیسیاں وضع کرنا ہے جن سے عوام کو فرقہ پرست قوتوں سے بچایا جائے گا اور معاشی محاذ پر راحت ملے گی۔ اس سوال پر کہ آیا آج منعقدہ اجلاس نے بنگلور میں کوئی ریالی منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے پرکاش کرت نے جواب دیا کہ "اس پر غور کیا جائے گا"۔ جنتادل ایس کے سکریٹری جنرل دانش علی نے بتایاکہ "اس بات پر اتفاق رائے ہوا ہے کہ جن 11جماعتوں کے قائدین نے گذشتہ 5فروری کو ملاقات کی تھی تاکہ پارلیمنٹ ہیں ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے، دہلی میں اپنا اجلاس منعقد کریں گے اور مستقل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے"۔ سیتارام یچوری نے بتایاکہ تیسرا محاذ لوک سبھا انتخابات کے بعد ہی تشکیل پائے گا، اُس سے پہلے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ "لوک سبھا انتخابات سے قبل کوئی( تیسرا) محاذ بننے والا نہیں ہے۔ 1977ء سے لے کر آج تک جب کبھی اتحاد ہوا ہے تو وہ انتخابات کے بعد ہی ہوا ہے۔

Leaders of JD(U), Left, JD(S) meet to push Third Front idea

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں