بنگلور
(ایس این بی)
بنگلورکوآپریٹوملک یونین کے49سال مکمل کرکے50ویں سال میں قدم رکھنے کے گولڈن جبلی کے موقع پردودھ کے کاشکاروں کیلئے ایک روپئے کی امدادی رقم دئیے جانے کااعلان کیاگیاہے اس کے تحت گزشتہ روزہی سے کسانوں کودودھ کی خریداری پرایک روپئے کی اضافی رقم دی جائیگی۔یکم فروری سے31مارچ تک ایک روپیہ اضافی امدادی رقم دئیے جانے کافیصلہ انتظامیہ بورڈکے اجلاس میں کیاگیاہے۔اس طرح دودھ کی قیمت اب فی لیٹر24روپئے ہے۔ماہ دسمبرمیں21روپئے سے بڑھاکردودھ کی قیمت23روپئے کردی گئی تھی اورجنوری کے اواخرتک کسانوں سے فی لیٹردودھ23روپئے کے حساب سے خریداجارہاہے۔23روپئے فی لیٹردودھ کی قیمت یونین کی تاریخ میں ہی زیادہ قیمت مانی جاتی تھی۔بنگلورملک یونین کی حدودمیں آنے والے رام نگرم،بنگلوردیہی،اوربنگلورشہری ضلع کے1920ملک کوآپریٹوسوسائٹیوں کواس کافائدہ ہونے والا ہے۔ہرروز12لاکھ لیٹردودھ کسانوں سے خریداجاتاہے اس میں سے آٹھ لاکھ لیٹر دودھ اورایک لاکھ لیٹردیہی کوبنگلورشہری ضلع کے صارفین کیلئے فروخت کیاجاتاہے۔یونین کے ذرائع نے بتایاکہ دودھ کے فروخت کی قیمت میں کسی بھی طرح کااضافہ نہیں کیاگیاہے۔جس سے صارفین پرکسی بھی طرح کاافزودبوجھ نہیں پڑے گااورپرانی قیمت پرہی دودھ فروخت کیاجائیگا۔ریاستی حکومت سے دی جانے والی4روپئے کی امدادی رقم سمیت فی لیٹردودھ کیلئے کسانوں کو28روپئے حاصل ہونگے۔
2014-02-03
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں